کورین حکومت اور یو این ایچ سی آر کے مابین مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

اسلام آباد ۔ 30 جولائی (اے پی پی) کورین حکومت اور اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر) ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں اور پاکستان میں افغان مہاجرین کو بااختیار بنانے کے لئے مشترکہ کوششیں کررہے ہیں۔ اسلام آباد میں کورین حکومت اور یو این ایچ سی آر کے مابین مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے ہیں جس میں یو …

اسلام آباد ۔ 30 جولائی (اے پی پی) کورین حکومت اور اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر) ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں اور پاکستان میں افغان مہاجرین کو بااختیار بنانے کے لئے مشترکہ کوششیں کررہے ہیں۔ اسلام آباد میں کورین حکومت اور یو این ایچ سی آر کے مابین مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے ہیں جس میں یو این ایچ سی آر کو نئے منصوبے کے لئے کوریا ایک ملین ڈالر کی مدد کرے گا جس سے پسماندہ مہاجرین کی صلاحیتوں میں اضافہ کیا جائے گا۔ جمعرات کو یہاں جاری ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ اس ایک سالہ منصوبے سے روزگار کی امداد اور برادری پر مبنی تحفظ فراہم کرکے پاکستان میں قریب ایک لاکھ افغان مہاجرین کو فائدہ ہو گا۔ اسلام آباد میں دستخط کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کورین سفیر کوک سانگ کیو نے چار دہائیوں سے افغان مہاجرین کی میزبانی پر عوام اور حکومت پاکستان کی تعریف کی انہوں نے کہا کہ کوریا بوجھ اور ذمہ داری بانٹنے کے جذبے سے مہاجرین کی مدد کے لئے اپنی کوششیں تیز کر رہا ہے۔ ہمیں امید ہے کہ یہ امداد نوجوان مہاجرین کو بااختیار بنانے اور انھیں خود انحصار کرنے میں مددگار ثابت ہوگی۔ پاکستان میں یو این ایچ سی آر کے نمائندے نوریکو یوشیدا نے کوریا کی گرانقدر شراکت کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوریا کی حمایت سے یو این ایچ سی آر کے ردعمل کو تقویت ملے گی اور ضرورتمندوں کی حفاظت اور مدد کرنے کا عزم بڑھے گا۔ انہوں نے کہا ، "اس منصوبے سے بہت سے مہاجرین کو اپنے دونوں پیروں پر کھڑا ہونے میں مدد ملے گی۔” اس منصوبے سے مہاجرین بالخصوص نوجوانوں کو زرعی اور پیشہ ورانہ تربیت فراہم کرکے چھوٹے کاروبار قائم کرنے میں مدد ملے گی۔ اس سے مہاجر رضاکاروں کی صلاحیت میں بھی اضافہ ہوگا تاکہ وہ پاکستان میں مہاجر برادری کی ان کی ضروریات کو قبول کرنے میں مددگار ثابت ہوں گے۔

مزید خبریں