اسلام آباد ۔ 31جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ ایف اے ٹی ایف پر حکومت کو بلیک میل کرنے والے بے نقاب ہو ئے ہیں،عمران خان نے ایک بار پھر اپنے آپ کو حقیقی لیڈر ثابت کیا ہے۔جمعہ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ الحمد للہ ملک میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد کم ہو گئی ہے اور یہ …
ایف اے ٹی ایف پر حکومت کو بلیک میل کرنے والے بے نقاب ہو ئے ہیں، فیصل واوڈا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 31جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ ایف اے ٹی ایف پر حکومت کو بلیک میل کرنے والے بے نقاب ہو ئے ہیں،عمران خان نے ایک بار پھر اپنے آپ کو حقیقی لیڈر ثابت کیا ہے۔جمعہ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ الحمد للہ ملک میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد کم ہو گئی ہے اور یہ وزیر اعظم عمران خان کی کامیاب حکمت عملی کی وجہ سے ممکن ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ معیشت کی ترقی کے مثبت اشارے ملنا شروع ہو گئے ہیں اور ایف اے ٹی ایف پر حکومت کو بلیک میل کرنے والے بری طرح سے بے نقاب ہوئے ہیں ، انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ایک بار پھر خود کو ایک حقیقی رہنما ثابت کیا ہے۔








