اسلام آباد ۔ یکم اگست (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے عیدالاضحی کے موقع پر قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ عیدالاضحی حضرت ابراہیم ؑ کی اطاعت خداوندی اور حضرت اسماعیلؑ کی تسلیم و رضا کی شاندار مثال اور یادگار ہے جس نے اطاعت اور قربانی کی ایک ایسی لازوال روایت قائم کی جس کی پیروی تاقیامت جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ …
چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی عیدالاضحی کے موقع پر قوم کو مبارکباد

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ یکم اگست (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے عیدالاضحی کے موقع پر قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ عیدالاضحی حضرت ابراہیم ؑ کی اطاعت خداوندی اور حضرت اسماعیلؑ کی تسلیم و رضا کی شاندار مثال اور یادگار ہے جس نے اطاعت اور قربانی کی ایک ایسی لازوال روایت قائم کی جس کی پیروی تاقیامت جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ قربانی کا جذبہ ایک عالمگیر حیثیت کا حامل ہے، د±نیا میں کوئی بھی قوم اس وقت تک ترقی نہیں کر سکتی جب تک اس میں ایثار اور قربانی کا جذبہ موجود نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ قربانی صرف جانور کے ذبح کرنے کا نام نہیں ہے بلکہ اس کا مقصد انسان کا اپنے آپ کو مکمل طور پر اپنے رب کریم کے حکم کے تابع کرنا اوراپنی خواہشات و مفادات کو اعلیٰ مقاصد کے حصول کے لئے وقف کرنا ہے، یہ جذبہ انسان کے اندر ایسی صلاحیت کو ا±جاگر کرنے کاباعث بنتا ہے جو ا±سے مشکل ترین حالات میں بھی ثابت قدم رکھتا ہے۔ اپنے پیغام میں چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ ہمیں اپنے تمام تر مفادات، ترجیحات اور تعصبات کو پس پشت رکھتے ہوئے ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی اور اجتماعی فلاح و بہبود کے لئے کام کرنا چاہئے۔ عید الاضحی کی خوشیاں مناتے ہوئے ہمیں اپنے ان بہن بھائیوں کا بھی خاص طور پر خیال رکھنا چاہئے جو حالات کے جبر کا شکار ہو کر معاشی طور پر پیچھے رہ گئے ہوں۔ عید کی خوشیاں مناتے ہوئے ہمیں اپنے اردگرد بھی نظر رکھنی ہے تاکہ ہمارا کوئی ہمسایہ اس خوشی سے محروم نہ رہ جائے۔ آج کے دن ہمیں وطن کے ان معماروں اور محافظوں کو بھی یاد رکھنا ہے جنہوں نے وطنِ عزیز کی حفاظت، تعمیر و ترقی اور سربلندی جیسے عظیم مقصد کے لئے اپنی جانیں قربان کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ اللہ تعالیٰ سے دعاگو ہیں کہ وہ ہمیں عیدالاضحی کی حقیقی خوشیوں سے ہمکنار کرے اور ہماری قربانی کو شرف قبولیت بخشے اور ہمیں اِس عظیم عبادت کو اس کی روح کے مطابق سمجھ کر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔








