اسلام آباد ۔ 31 جولائی (اے پی پی)وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر نے اپنے حلقہ انتخاب این اے 191 میں ڈی جی خان سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے دفتر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما اخوند ہمایوں رضا اور دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر کمپنی کیپٹن (ر) سمیع اﷲ فاروق نے بریفنگ دی۔ وزیر مملکت زرتاج گل وزیر …
وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر نے اپنے حلقہ انتخاب این اے 191 میں ڈی جی خان سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے دفتر کا دورہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 31 جولائی (اے پی پی)وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر نے اپنے حلقہ انتخاب این اے 191 میں ڈی جی خان سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے دفتر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما اخوند ہمایوں رضا اور دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر کمپنی کیپٹن (ر) سمیع اﷲ فاروق نے بریفنگ دی۔ وزیر مملکت زرتاج گل وزیر نے کہا کہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اس علاقہ کی ضرورت تھی۔ کمپنی کےلئے عیدالاضحی ایک چیلنج ہے، امید ہے کہ ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے افسران اپنی بہتر صلاحتیوں کو استعمال میں لاتے ہوئے شہر کو آلائشوں سے پاک رکھیں گے۔ سی ای او سمیع اﷲ فاروق نے کیمروں اور ٹریکنگ سسٹم کے ذریعے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کمپنی کی ہر گاڑی اور مشینری کو آن لائن نظام کے ذریعے مانیٹر کیا جائے گا۔ آلائشوں کےلئے گھر گھر پلاسٹک بیگز کی تقسیم کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔








