اسلام آباد ۔ 31 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے جولائی میں ہدف سے زیادہ ٹیکس وصولی پر ایف بی آر کی نئی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا ہے۔ جمعہ کو ٹویٹر پر ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ جولائی میں مقررہ ہدف سے 57 ارب روپے زیادہ کی ٹیکس وصولی سے ایف بی آر کی نئی ٹیم کی اچھی کارکردگی کی …
وفاقی وزیر اسد عمر کی جولائی میں ہدف سے زیادہ ٹیکس وصولی پر ایف بی آر کی نئی ٹیم کی کارکردگی کی تعریف

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 31 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے جولائی میں ہدف سے زیادہ ٹیکس وصولی پر ایف بی آر کی نئی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا ہے۔ جمعہ کو ٹویٹر پر ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ جولائی میں مقررہ ہدف سے 57 ارب روپے زیادہ کی ٹیکس وصولی سے ایف بی آر کی نئی ٹیم کی اچھی کارکردگی کی عکاسی ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس پر قابو پانے کی کامیاب کوششوں کی وجہ سے پاکستانی معیشت کے تیزی کے ساتھ دوبارہ ترقی کے راستے پر گامزن ہونے کی بھی عکاسی ہوتی ہے جس سے اقتصادی سرگرمیاں پھر شروع ہوئی ہیں جبکہ اس صورتحال میں دیگر ممالک ابھی اس حوالہ سے جدوجہد کر رہے ہیں۔








