اسلام آباد ۔ 31 جولائی (اے پی پی)حکومت نے پیٹرولئیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کردیا ہے، پیٹرول کی قیمت میں 3.86 روپے اورہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں پانچ روپے کااضافہ کردیا گیا ہے، نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اگست سے ہوگا۔جمعہ کووزارت خزانہ کی طرف سے یہاں جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 3.86 روپے کا اضافہ کردیا ہے جس کے بعد فی لیٹرپیٹرول کی …
حکومت کا پیٹرولئیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل ، نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اگست سے ہوگا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 31 جولائی (اے پی پی)حکومت نے پیٹرولئیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کردیا ہے، پیٹرول کی قیمت میں 3.86 روپے اورہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں پانچ روپے کااضافہ کردیا گیا ہے، نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اگست سے ہوگا۔جمعہ کووزارت خزانہ کی طرف سے یہاں جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 3.86 روپے کا اضافہ کردیا ہے جس کے بعد فی لیٹرپیٹرول کی قیمت 100.11 روپے سے بڑھا کر103.97 روپے ہوگئی ہے۔ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں پانچ روپے کااضافہ کردیا گیاہے ، ڈیزل کی نئی قیمت 106.46 روپے ہوگئی ہے، کیروسین آئل کی قیمت 5.97 روپے کے اضافہ کے بعد65.29 روپے فی لیٹرہوگئی۔اسی طرح لائیٹ ڈیزل کی فی لیٹرقیمت میں 6.92 روپے کااضافہ کردیا گیاہے، لائیٹ ڈیزل کی نئی قیمت 62.86 روپے فی لیٹرہوگئی۔








