معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات و چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ کا ٹویٹ

اسلام آباد ۔ 31 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات و چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ 330 میگاواٹ کے تھر بلاک ٹو پاور پلانٹ پر کام زور و شور سے جاری ہے۔ جمعہ کو ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ تھر انرجی لمیٹڈ اور حبکو کوویڈ19 سے پیدا ہونے والی صورتحال سے متاثر ہوئے …

اسلام آباد ۔ 31 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات و چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ 330 میگاواٹ کے تھر بلاک ٹو پاور پلانٹ پر کام زور و شور سے جاری ہے۔ جمعہ کو ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ تھر انرجی لمیٹڈ اور حبکو کوویڈ19 سے پیدا ہونے والی صورتحال سے متاثر ہوئے بغیر منصوبے پر کام کر رہے ہیں، اس منصوبہ میں 50 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی ہے اور 805 مقامی افراد کو براہ راست روزگار میسر آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبہ کے مالیاتی معاملات کو رواں سال 31 جنوری کو حتمی شکل دی گئی تھی۔