اسلام آباد ۔ یکم اگست (اے پی پی) چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار خان آفریدی نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں مرکزی عید گاہ میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر عید کے موقع پر کشمیری عوام سے یکجہتی کا اظہار کرنے یہاں پہنچا ہوں، میرے ہمراہ کشمیر کمیٹی کے اراکین بھی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرنے پہنچے ہیں۔ شہریار خان …
چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار خان آفریدی کا مظفرآبادکی مرکزی عید گاہ میں عوام سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ یکم اگست (اے پی پی) چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار خان آفریدی نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں مرکزی عید گاہ میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر عید کے موقع پر کشمیری عوام سے یکجہتی کا اظہار کرنے یہاں پہنچا ہوں، میرے ہمراہ کشمیر کمیٹی کے اراکین بھی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرنے پہنچے ہیں۔ شہریار خان آفریدی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کشمیر کے حقیقی سفیر کی حیثیت سے دنیا بھر میں اہم فورمز پر کشمیر کی آزادی کا مقدمہ لڑرہے ہیں۔ ہم کشمیر کیلئے ہر قسم کی قربانی کیلئے تیار ہیں۔ شہریار خان آفریدی نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ کشمیر کی آزادی تک کشمیر کا مقدمہ لڑیں گے۔ شہریار خان آفریدی نے کہا کہ فاشسٹ مودی حکومت جان لے کشمیریوں کی جدوجہد میں ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ چیئرمین کشمیر کمیٹی نے کہا کہ کشمیر کی آزادی تک کشمیر کا مقدمہ ہر فورم اور ہر میدان میں لڑیں گے۔ دشمن جان لے کشمیر کاز کیلئے پاکستان کے عوام، سیاسی جماعتیں اور مسلح افواج سمیت تمام سٹیک ہولڈرز متحد، یکسو اور یک جان ہیں۔شہریار آفریدی نے وزیر اعظم آزاد کشمیر فاروق حیدر اور صدر سردار مسعود خان کے ہمراہ آزادی کشمیر کیلئے نکالی گئی ریلی کی قیادت بھی کی۔








