مقبوضہ کشمیر میں تعینات بھارتی فوجیوں نے جولائی میں 24کشمیری شہید کر دیئے

سرینگر ۔ یکم اگست (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں تعینات بھارتی فوجیوںنے اپنی ریاستی دہشت گردی کی جاری کارروائیوں کے دوران گزشتہ ماہ مزید 24کشمیریوں کو شہید کیا۔ ان میں سے 3افراد کو جعلی مقابلوں میں شہید کیا گیا۔کشمیر میڈیا سروس کے شعبہ تحقیق کی طرف سے ہفتہ کو جاری اعداد و شمار کے مطابق ان شہادتوں کے نتیجے میں ایک خاتون بیوہ جبکہ چار بچے یتیم ہو گئے۔ …

سرینگر ۔ یکم اگست (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں تعینات بھارتی فوجیوںنے اپنی ریاستی دہشت گردی کی جاری کارروائیوں کے دوران گزشتہ ماہ مزید 24کشمیریوں کو شہید کیا۔ ان میں سے 3افراد کو جعلی مقابلوں میں شہید کیا گیا۔کشمیر میڈیا سروس کے شعبہ تحقیق کی طرف سے ہفتہ کو جاری اعداد و شمار کے مطابق ان شہادتوں کے نتیجے میں ایک خاتون بیوہ جبکہ چار بچے یتیم ہو گئے۔ بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی طرف سے گزشہ ماہ پر امن مظاہرین پرفائرنگ ، پیلٹس اور آنسو گیس کے گولوں کی برسات سمیت طاقت کے وحشیانہ استعمال کے نتیجے میںکم از کم 59 افراد زخمی ہو گئے ۔ بھارتی پولیس اور پیراملٹری اہلکاروں نے تحریک حریت جموں وکشمیر کے چیئرمین محمد اشرف صحرائی ، کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما فاروق احمد توحیدی اور امیر حمزہ سمیت 98افراد گرفتار کر لیے ۔قابض بھارتی اہلکاروں نے اس عرصے میں مقبوضہ کشمیر کے مختلف علاقوں میں محاصرے اور تلاشی کی 450کارروائیوں کے دوران 7خواتین کی بے حرمتی کی۔ بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں نے جولائی میں 11رہائشی مکانات تباہ کیے جبکہ کئی گھروں کی لوٹ مار کی۔