اسلام آباد ۔ یکم اگست (اے پی پی) وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے تمام کشمیری بہن بھائیوں کو عید کی دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ ہفتہ کو سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ عیدالاضحی کی نماز کی اصل خوشی تو تب ہو گی جب سبز ہلالی پرچم کے سائے تلے سرینگر کی مرکزی جامع مسجد میں اپنے کشمیری …
وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان کا ٹویٹ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ یکم اگست (اے پی پی) وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے تمام کشمیری بہن بھائیوں کو عید کی دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ ہفتہ کو سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ عیدالاضحی کی نماز کی اصل خوشی تو تب ہو گی جب سبز ہلالی پرچم کے سائے تلے سرینگر کی مرکزی جامع مسجد میں اپنے کشمیری بھائیوں کے سنگ عید کی نماز ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ انشاءاﷲ کشمیر بنے گا پاکستان۔








