لاہور۔یکم اگست (اے پی پی )وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کے درمیان ہفتہ کے روزگورنر ہاو¿س میں ملاقات ہوئی۔ دونوں رہنماوں نے عوام کو ہر شعبے میں ریلیف دینے کے عزم کا اظہار کیا۔گورنر اور وزیراعلیٰ پنجاب کی ملاقات میں پنجاب کے امور اور سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ آج پاکستان ہر شعبے میں کامیابی سے آگے …
وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی گورنر پنجاب چودھری محمد سرور سے ملاقات، پنجاب کے امور اور سیاسی صورتحال پر گفتگو

مزید خبریں
لاہور۔یکم اگست (اے پی پی )وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کے درمیان ہفتہ کے روزگورنر ہاو¿س میں ملاقات ہوئی۔ دونوں رہنماوں نے عوام کو ہر شعبے میں ریلیف دینے کے عزم کا اظہار کیا۔گورنر اور وزیراعلیٰ پنجاب کی ملاقات میں پنجاب کے امور اور سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ آج پاکستان ہر شعبے میں کامیابی سے آگے بڑھ رہا ہے۔ کورونا کا پھیلاو روکنے کے لیے عوام ایس او پیز پر عمل کریں۔ عثمان بزدار نے مزید کہا کہ عید خوشیوں بھرا تہوار ہے۔ ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہے۔ ذاتی انا اور منافقت کو چھوڑ کر صرف ملک کا سوچنا ہے۔ ہماری حکومت عام آدمی کو ریلیف دینے کیلئے ہر ممکن اقدام کر رہی ہے۔گورنر چودھری محمد سرور نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک کو ترقی یافتہ اور خوشحال بنانا حکومت کا مشن ہے۔ عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی حکومت کی اولین تر جیح ہے۔ حکومت کے تمام سٹیک ہولڈرز ایک پیج پر ہیں۔ دونوں رہنماوں نے عوام سے عید سادگی کے ساتھ منانے کی اپیل کی۔








