اسلام آباد ۔ 2 اگست (اے پی پی) وزارت امور کشمیر و گلگت بلتستان کی پارلیمانی سیکرٹری ثوبیہ کمال نے کہا ہے کہ عید کے بابرکت دن کے موقع پر کشمیری بہنوں بھائیوں کے ساتھ عید منانا نہ صرف ان کے ساتھ جذبہ خیرسگالی، یکجہتی کا اظہار ہے بلکہ ہمارے لئے باعث فخر بھی ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عیدالاضحی کے اس بابرکت دن کی وساطت …
عید کے بابرکت دن کے موقع پر کشمیری بہنوں بھائیوں کے ساتھ عید منانا نہ صرف ان کے ساتھ جذبہ خیرسگالی، یکجہتی کا اظہار ہے بلکہ ہمارے لئے باعث فخر بھی ہے، پارلیمانی سیکرٹری ثوبیہ کمال

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 2 اگست (اے پی پی) وزارت امور کشمیر و گلگت بلتستان کی پارلیمانی سیکرٹری ثوبیہ کمال نے کہا ہے کہ عید کے بابرکت دن کے موقع پر کشمیری بہنوں بھائیوں کے ساتھ عید منانا نہ صرف ان کے ساتھ جذبہ خیرسگالی، یکجہتی کا اظہار ہے بلکہ ہمارے لئے باعث فخر بھی ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عیدالاضحی کے اس بابرکت دن کی وساطت سے میں کشمیری بہنوں اور بھائیوں کو یقین دلاتی ہوں کہ پاکستان کی حکومت اور پاکستانی عوام حق خودارادیت کے حصول تک آپ کے شانہ بشانہ مصمم ارادے اور ثابت قدمی سے کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج سنت ابراہیمی کے دن ہم یہ عہد کرتے ہیں کہ ہم مقبوضہ کشمیر کے نہتے کشمیریوں کی آزادی تک ان کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر چلتے رہیں گے اور ان کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا کے ہر فورم پر کشمیریوں کی بھرپور حمایت جاری رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی ظلم و جبر کے باوجود نہتے کشمیری ان کی قابض افواج کے سامنے سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہیں اور بھارت کے غیر قانونی، ظالمانہ ہتھکنڈوں کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 5 اگست کو بھارت نے مقبوضہ کشمیر پر غیر قانونی شکنجے کو مزید سخت کرنے کے لئے بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی ایک بار دھجیاں آڑائیں۔ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا نے بھارت کے ان غیر قانونی اقدامات کو جس طرح مسترد اور مذمت کی ہے وہ جمہوریت کا راگ الاپنے والے بھارت کے منہ پر طمانچے سے کم نہیں ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ ہم کشمیریوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے اور ان کی مکمل حمایت جاری رکھیں گے۔ ثوبیہ کمال نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کشمیریوں کے وکیل اور سفیر کی حیثیت سے کشمیریوں کے حقوق کی آواز پوری دنیا میں اٹھا رہے ہیں،۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے ان اقدامات کے باعث دنیا میں کشمیریوں کی حمایت میں روز بروز زبردست اضافہ ہورہا ہے اور بھارت کا گھنا¶نا مکروہ چہرہ دنیا کا سامنا بے نقاب ہو چکا ہے۔ انہوں نے اس موقع پر مقبوضہ کشمیر کے نہتے کشمیریوں کی قربانیوں پر ان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اس بات کا اعادہ کیا کہ کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حصول تک ان کی سیاسی اخلاقی اور سفارتی سطح پر حمایت جاری رکھیں گے۔








