احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت ملک بھرمیں ایک کروڑ 40 لاکھ5 ہزار افراد میں169 ارب 36 کروڑ روپے تقسیم

اسلام آباد ۔ 6 اگست (اے پی پی)احساس ایمرجنسی کیش کی صوبائی و علاقائی لحاظ سے اب تک تقسیم شدہ رقم کی تفصیل جاری کر دی گئی ہے، اب تک ملک بھرمیں ایک کروڑ 40 لاکھ 5 ہزارسے زیادہ افراد میں رقم تقسیم کی جا چکی ہے۔ ترجمان کے مطابق مستحق افراد میں 169 ارب 36 کروڑ روپے سے زیادہ رقم تقسیم کی جا چکی ہے۔ سندھ میں 43 لاکھ …

اسلام آباد ۔ 6 اگست (اے پی پی)احساس ایمرجنسی کیش کی صوبائی و علاقائی لحاظ سے اب تک تقسیم شدہ رقم کی تفصیل جاری کر دی گئی ہے، اب تک ملک بھرمیں ایک کروڑ 40 لاکھ 5 ہزارسے زیادہ افراد میں رقم تقسیم کی جا چکی ہے۔ ترجمان کے مطابق مستحق افراد میں 169 ارب 36 کروڑ روپے سے زیادہ رقم تقسیم کی جا چکی ہے۔ سندھ میں 43 لاکھ 90 ہزار سے زیادہ افراد میں 52 ارب 91 کروڑ روپے تقسیم کئے گئے۔ پنجاب میں 62 لاکھ 15 ہزار سے زیادہ افراد میں 75 ارب 18 کروڑ روپے تقسیم کئے گئے۔ خیبرپختونخوا میں 23 لاکھ 32 ہزار سے زیادہ افراد میں 28 ارب 30 کروڑ روپے سے زیادہ تقسیم کئے گئے۔ بلوچستان میں 6 لاکھ 78 ہزار سے زیادہ افراد میں 8 ارب 23 کروڑ روپے مستحقین میں تقسیم کئے گئے ہیں۔ گلگت بلتستان میں ایک لاکھ سے زیادہ افراد میں ایک ارب 22 کروڑ روپے سے زیادہ رقم تقسیم کی جا چکی ہے۔ آزادکشمیر میں 2 لاکھ 19 ہزار سے زیادہ افراد میں 2 ارب 68کروڑ روپے تقسیم کئے گئے ہیں۔ اسلام آباد میں 68 ہزار سے زیادہ افراد میں 82 کروڑ روپے سے زیادہ رقم تقسیم کی گئی ہے۔