اسلام آباد ۔ 6 اگست (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور افغان ولوسی جرگہ کے سربراہ میر رحمان رحمانی کے درمیان جمعرات کو ویڈیو لنک کے ذریعے بات چیت کے دوران دونوں ممالک درمیان باہمی روابط کو مضبوط بنانے سمیت دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر دونوں رہنماوں نے ایک دوسرے کو عید الاضحی کی مبارکباد دی۔ سپیکر قومی اسمبلی …
سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور افغان ولوسی جرگہ کے سربراہ میر رحمان رحمانی کے درمیان ویڈیو لنک کے ذریعے بات چیت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 6 اگست (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور افغان ولوسی جرگہ کے سربراہ میر رحمان رحمانی کے درمیان جمعرات کو ویڈیو لنک کے ذریعے بات چیت کے دوران دونوں ممالک درمیان باہمی روابط کو مضبوط بنانے سمیت دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر دونوں رہنماوں نے ایک دوسرے کو عید الاضحی کی مبارکباد دی۔ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امن‘ ترقی اور خوشحالی دونوں ہمسایہ ممالک کا مشترکہ ایجنڈا ہے۔ پاکستان خطے اور علاقائی سطح پر امن کا خواہاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں ترقی اور خوشحالی کے لئے کوشاں ہیں اور خطے کی ترقی اور خوشحالی چاہتے ہیں۔ دونوں سپیکروں نے علاقائی ترقی و خوشحالی کے لئے کوششیں مزید تیز کرنے اور ونوں پارلیمانوں میں پاک افغانستان تعلقات اور دیگر شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے لئے خصوصی کمیٹیاں قائم کرنے پر اتفاق کیا۔ سپیکر قومی اسمبلی نے افغان سپیکر کو پارلیمانی وفد کے ہمراہ پاکستان کے دورے کی دعوت دی اور کہا کہ پارلیمانی فرینڈ شپ گروپس دونوں ممالک کو قریب لانے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ سپیکر نے کہا کہ دونوں ہمسایہ ممالک میں زراعت اور تجارتی شعبوں میں تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں جنہیں دونوں ممالک کے عوام کی فلاح کے لئے بروئے کار لایا جاسکتا ہے۔ سپیکر ولوسی جرگہ میر رحمان رحمانی نے کہا کہ پاک افغان تجارت میں حائل رکاوٹیں ختم کرنے کے لئے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی گہری دلچسپی قابل ستائش ہے۔ انہوں نے کہا کہ برادر ملک پاکستان کے دورے کی دعوت باعث اعزاز ہے اور جلد وفد کے ہمراہ پاکستان کا دورہ کروں گا۔ افغان سپیکر نے کہا کہ افغانستان میں امن کے قیام اور سماجی ترقی کے لئے پاکستان کی کاوشوں کو سراہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوامی اور تجارتی سطح پر رابطوں کو فروغ دے کر دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنایا جاسکتا ہے۔








