اسلام آباد ۔ 6 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن سید امین الحق نے جمعرات کو نیشنل انکیوبیشن سنٹر (این آئی سی) اسلام آباد کا دورہ کیا،دورے کے دوران انھوں نے اسٹارٹ اپس سے ملاقات کی اور انہیں مختلف پراجیکٹس بارے بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سید امین الحق نے کہا کہ نوجوان ہمارا مستقبل اور اثاثہ ہیں، پاکستان کے …
وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی کام سید امین الحق کا این آئی سی اسلام آباد کا دورہ ،اسٹارٹ اپس سے ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 6 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن سید امین الحق نے جمعرات کو نیشنل انکیوبیشن سنٹر (این آئی سی) اسلام آباد کا دورہ کیا،دورے کے دوران انھوں نے اسٹارٹ اپس سے ملاقات کی اور انہیں مختلف پراجیکٹس بارے بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سید امین الحق نے کہا کہ نوجوان ہمارا مستقبل اور اثاثہ ہیں، پاکستان کے نوجوانوں میں بہت زیادہ صلاحیتیں ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ وزارت آئی ٹی نوجوانوں کی ترقی پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے اور آئی ٹی کے نوجوانوں کو ڈیجیٹل مہارتیں سکھانے کے لیے کوشاں ہے۔ انھوں نے کہا کہ اسٹارٹ اپس کے پراجیکٹس قابل تحسین ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ انکیوبیشن سنٹرز نالج اکانومی کو پروان چڑھانے میں مدد کریں گے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ انکیوبیشن سنٹرز کا پاکستان کی ترقی اور ڈیجیٹلائزیشن کے حوالے سے بہت اہم رول ہے۔انھوں نے ہدایت کی کہ این آئی سی میں خواتین کے تناسب کو 21 فی صد سے بڑھایا جائے تانکہ تکنیکی شعبے میں ان کا زیادہ سے زیادہ کردار ہو سکے۔ اس موقع پر سی ای او اگنائیٹ سید جنید امام اور سی ای او این آئی ٹی بی شباہت علی شاہ بھی موجود تھے۔اس سے پہلے وفاقی وزیر برائے آئی ٹی کو این آئی سی کی ورکنگ اور فنکشنگ کے بارے بریفنگ دی گئی۔








