ایران کو امریکہ کی کسی بھی آئندہ صدارتی شخصیت میں کوئی دلچسپی نہیں ہے ، حسن روحانی

نیویارک۔ 23 ستمبر (اے پی پی) ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ان کے ملک کے لیے یہ بات غیر اہم ہے کہ امریکا کا اگلا صدر کون ہو گا۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق حسن روحانی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس کے موقع پر صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدارتی انتخابات میں دلچسپی سے قطعِ نظر ان کی خواہش ہے کہ …

نیویارک۔ 23 ستمبر (اے پی پی) ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ان کے ملک کے لیے یہ بات غیر اہم ہے کہ امریکا کا اگلا صدر کون ہو گا۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق حسن روحانی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس کے موقع پر صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدارتی انتخابات میں دلچسپی سے قطعِ نظر ان کی خواہش ہے کہ جو بھی صدر بنے، وہ دیگر قوموں کے حقوق اور ان کی عزت نفس کا احترام کرے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 38 برسوں کے دوران ایرانی عوام مختلف امریکی حکومتوں کے رویوں سے نا خوش رہے ہیں۔ روحانی نے مزید کہا کہ اسی وجہ سے ایران اور امریکہ کے مابین اعتماد کی شدید کمی پیدا ہوئی ہے۔

Leave a Reply