جمہوریہ کانگو میں ایک بڑے بحران کا خطرہ ہے، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ۔ 23 ستمبر (اے پی پی) اقوام متحدہ نے جمہوریہ کانگو میں ایک بڑے بحران سے خبردار کیا ہے۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق اس عالمی ادارے میں انسانی حقوق کے کمشنر زید رعد الحسین نے کہا کہ کانگو میں مظاہرین کے ساتھ تصادم کے دوران حکومت کی جانب سے ضرورت سے زیادہ طاقت کا استعمال کیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق بدھ کو ہونے والی اس ہنگامہ آرائی میں32 …

اقوام متحدہ۔ 23 ستمبر (اے پی پی) اقوام متحدہ نے جمہوریہ کانگو میں ایک بڑے بحران سے خبردار کیا ہے۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق اس عالمی ادارے میں انسانی حقوق کے کمشنر زید رعد الحسین نے کہا کہ کانگو میں مظاہرین کے ساتھ تصادم کے دوران حکومت کی جانب سے ضرورت سے زیادہ طاقت کا استعمال کیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق بدھ کو ہونے والی اس ہنگامہ آرائی میں32 افراد ہلاک ہوئے جبکہ حزب اختلاف کا کہنا ہے کہ اس دوران ایک سو سے زائد مظاہرین لقمہ اجل بنے۔ جمہوریہ کانگو میں صدر جوزف کابیلا کے مخالفین نے ایک مظاہرے کا اہتمام کیا تھا، جس کا مقصد صدر سے استعفے کا مطالبہ کرنا تھا۔

مزید خبریں

Leave a Reply