عوام کو صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے وزیرِ اعظم عمران خان کی صوبائی وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد سے ملاقات میں گفتگو

اسلام آباد ۔ 10 اگست (اے پی پی) وزیرِ اعظم عمران خان نے صحت انصاف کارڈ کے حوالہ سے عوام کے مثبت ردعمل پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ عوام کو صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبائی وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا جنہوں نے پیر کو یہاں ان …

اسلام آباد ۔ 10 اگست (اے پی پی) وزیرِ اعظم عمران خان نے صحت انصاف کارڈ کے حوالہ سے عوام کے مثبت ردعمل پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ عوام کو صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبائی وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا جنہوں نے پیر کو یہاں ان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں صوبہ پنجاب میں صحت انصاف کارڈ کی تقسیم کے حوالے سے پیشرفت اور ہیلتھ کارڈ کے ذریعے صحت کی سہولیات سے متعلق عوامی ردعمل پر بات چیت کی گئی۔ وزیراعظم میڈیا آفس کے مطابق وزیرِ صحت پنجاب نے بتایا کہ عوام کی جانب سے صحت انصاف کارڈ کے حوالے سے نہایت حوصلہ افزاء ردعمل سامنے آیا ہے۔ صحت انصاف کارڈ کی بدولت مستحق افراد اور ان کے خاندانوں کو صحت کے حوالے سے خاطر خواہ ریلیف میسر آیا ہے۔ وزیرِاعظم نے عوام کے مثبت ردعمل پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ صحت انصاف کارڈ کے ذریعے صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ وزیراعظم عمران خان نے ایک ماہ بعد صوبہ پنجاب میں صحت انصاف کارڈ کی فراہمی کے حوالے سے جائزہ اجلاس بھی طلب کیا ہے۔