وزیراعظم عمران خان سے چیف آرگنائزر پاکستان تحریک انصاف سیف اﷲ خان نیازی کی ملاقات ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال، شہریوں کو سستے اور معیاری علاج کی فراہمی کے حوالہ سے صحت کارڈ کی افادیت کا جائزہ لیا گیا

اسلام آباد ۔ 10 اگست (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان سے چیف آرگنائزر پاکستان تحریک انصاف سیف اﷲ خان نیازی نے خصوصی ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کے ساتھ شہریوں کو صحت و علاج کی دستیاب سہولیات پر بھی مفصل بات چیت کی گئی۔ پیر کو مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق پنجاب کی …

اسلام آباد ۔ 10 اگست (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان سے چیف آرگنائزر پاکستان تحریک انصاف سیف اﷲ خان نیازی نے خصوصی ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کے ساتھ شہریوں کو صحت و علاج کی دستیاب سہولیات پر بھی مفصل بات چیت کی گئی۔ پیر کو مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کے ہمراہ پاکستان تحریک انصاف کے چیف آرگنائزر سیف اﷲ خان نیازی کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں صوبہ پنجاب میں صحت انصاف کارڈ کی تقسیم کے حوالہ سے اہم امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس کے ساتھ وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی اس اہم ملاقات میں شہریوں کو سستے اور معیاری علاج کی فراہمی کے حوالہ سے صحت کارڈ کی افادیت کا بھی جائزہ لیا گیا اور وزیراعظم کو صحت کارڈ کے حوالہ سے عوامی سطح پر پائے جانے والے تاثرات پر بریفنگ دی گئی۔ صحت انصاف کارڈ کو غریب اور مستحق افراد کی معیاری علاج تک رسائی کا اہم وسیلہ قرار دیتے ہوئے وزیرِاعظم نے عوام کو صحت و علاج کی سہولیات کی فراہمی میں مزید بہتری اور تیزی لانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے تحریک انصاف کی قیادت کو پنجاب کے شعبہ صحت میں اصلاحات اور عوام کو سستے اور فوری علاج کی فراہمی کے عمل میں پنجاب حکومت کا ہاتھ بٹانے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر انہوں نے وزارت صحت پنجاب اور تحریک انصاف کے مابین اشتراکِ عمل اور مشترکہ حکمت عملی اختیار کرنے کی تلقین بھی کی۔