اسلام آباد ۔ 14 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور نے کہا ہے کہ آج کا عظیم دن اللہ رب العزت کا شکر ادا کرنے کا دن ہے، اللہ نے برصغیر کے مسلمانوں کو آزادی جیسی نعمت سے نوازا، آزادی کی نعمت اللہ کے فضل و کرم، قائد اعظم کی قیادت اور علامہ اقبال کے نظریئے اور خواب کے باعث ممکن …
آج کا عظیم دن اللہ رب العزت کا شکر ادا کرنے کا دن ہے، وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور کا یوم آزادی کے حوالے سے خصوصی پیغام

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 14 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور نے کہا ہے کہ آج کا عظیم دن اللہ رب العزت کا شکر ادا کرنے کا دن ہے، اللہ نے برصغیر کے مسلمانوں کو آزادی جیسی نعمت سے نوازا، آزادی کی نعمت اللہ کے فضل و کرم، قائد اعظم کی قیادت اور علامہ اقبال کے نظریئے اور خواب کے باعث ممکن ہوئی، آج کے دن پاکستان کو قائداعظم کے نظریے کے مطابق دنیا کا عظیم ملک بنانے کا عہد کرنا ہے۔ یوم آزادی کے حوالے سے خصوصی پیغام میں انہوں نے کہا کہ آج کا عظیم دن اللہ رب العزت کا شکر ادا کرنے کا دن ہے۔ اللہ نے برصغیر کے مسلمانوں کو آزادی جیسی نعمت سے نوازا، آزادی کی نعمت اللہ کے فضل و کرم،قائد اعظم کی قیادت اور علامہ اقبال کے نظریے اور خواب کے باعث ممکن ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ آج کے دن پاکستان کو قائداعظم کے نظریے کے مطابق دنیا کا عظیم ملک بنانے کا عہد کرنا ہے۔ آج کے دن ہمیں اپنے مقبوضہ کشمیر کے بہنوں اور بھائیوں کی قربانیوں کو بھی یاد رکھنا ہے۔ علی امین گنڈاپور نے کہاکہ کشمیری پاکستان سے وابستگی کے اظہار کے لئے اپنی جانوں کی قربانیاں پیش کر رہے ہیں۔ مقبوضہ کشمیر کے عوام اپنے شہدا کو سبز ہلالی پرچم میں سپرد خاک کرتے ہیں ۔ گزشتہ سال 5 اگست کے غیر قانونی اقدامات کو پوری دنیا نے رد کردیا۔ بھارت کی نام نہاد سیکولرزم اور جمہوریت کا پردہ چاک ہو چکا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ موجودہ حکومت نے کشمیریوں کے حق خودارادیت کی آواز دنیا کے ہر فورم پر بلند کی ہے۔ مسلہ کشمیر پر بین الاقوامی حمایت میں اضافہ ہو رہا ہے۔ آخری سانس تک اپنے کشمیری بھائیوں کی حمایت جاری رکھیں گے ۔ آج کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ” رن فارکشمیر” ٹیلی میراتھن کا آغاز کیا جارہا ہے۔ ” رن فارکشمیر”سے کشمیریوں کے حقوق سے متعلق آگاہی میں اضافہ ہو گا۔








