قوم کو یوم آزادی پاکستان مبارک ہو، آزادی اب تک کی سب سے بڑی نعمت ہے، کشمیر کمیٹی کے چیئرمین شہریار خان آفریدی کا یوم آزادی کے موقع پر اپنے پیغام

اسلام آباد ۔ 14 اگست (اے پی پی) کشمیر کمیٹی کے چیئرمین شہریار خان آفریدی نے یوم آزادی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ قوم کو یوم آزادی پاکستان مبارک ہو۔ آزادی اب تک کی سب سے بڑی نعمت ہے۔اتوار کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جشن آزادی کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ آزادی کے بغیر زندگی روح کے بغیر …

اسلام آباد ۔ 14 اگست (اے پی پی) کشمیر کمیٹی کے چیئرمین شہریار خان آفریدی نے یوم آزادی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ قوم کو یوم آزادی پاکستان مبارک ہو۔ آزادی اب تک کی سب سے بڑی نعمت ہے۔اتوار کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جشن آزادی کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ آزادی کے بغیر زندگی روح کے بغیر جسم کی مانند ہے۔ آئیے ہمیں یہ نہیں بھولنا کہ جب تک کشمیر آزاد نہیں ہوتا ہماری آزادی نامکمل ہے۔ اپنے شہدا کو اس دن کی مناسبت سے یاد رکھیں جنہوں نے ہماری آزادی کو یقینی بنایا اور اپنی جان آزادی کی خاطر وطن پر قربان کر دی ہے۔

مزید خبریں