اسلام آباد ۔ 14 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی پیر نور الحق قادری نے جمعہ کو یوم آزادی کے سلسلے میں 3000 پونڈ وزنی کیک کاٹ کاٹا،جو کہ ملکی تاریخ کا اب تک کا سب سے بڑا کیک ہے۔ صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر میں واقع خیبر تکیہ کے علاقے لنڈی کوتل میں کیک کاٹنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ …
وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی پیر نور الحق قادری نے یوم آزادی کے سلسلے میں 3000 پونڈ وزنی کیک کاٹ کاٹا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 14 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی پیر نور الحق قادری نے جمعہ کو یوم آزادی کے سلسلے میں 3000 پونڈ وزنی کیک کاٹ کاٹا،جو کہ ملکی تاریخ کا اب تک کا سب سے بڑا کیک ہے۔ صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر میں واقع خیبر تکیہ کے علاقے لنڈی کوتل میں کیک کاٹنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ 60 فٹ لمبا اور 15 فٹ چوڑا کیک حاجی شاکر آفریدی اور ان کی ٹیم نے 74 واں یوم آزادی منانے کے لئے تیار کیا۔ ریکارڈ ساز کیک تیار کرنے پر وفاقی وزیر نے شاکر آفریدی کو خراج تحسین پیش کیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ آج ملک بھر میں یوم آزادی جوش وجذبے کے ساتھ بھرپور طریقے سے منایا جارہا ہے۔ہمارے آباو¿ اجداد نے آزادی کیلئے بے مثال قربانیاں دیں اور 1947 میں رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں تمام سازشوں کو ناکام بنا کر الگ وطن حاصل کیا۔








