متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے مابین تعلقات کو معمول پر لانے سے متعلق معاہدے کے دور رس اثرات مرتب ہونگے،ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد ۔ 14 اگست (اے پی پی)پاکستان نے متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے مابین تعلقات کو معمول پر لانے سے متعلق معاہدے پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس پیشرفت کے دور رس اثرات مرتب ہونگے۔جمعہ کو ترجمان دفتر خارجہ نے اسرائیل۔ متحدہ عرب امارات امن معاہدے کے حوالے سے کہاکہ ہم نے اس سلسلے میں اعلامیہ دیکھا ہے۔یہ ایک ایسی پیشرفت ہے جس …

اسلام آباد ۔ 14 اگست (اے پی پی)پاکستان نے متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے مابین تعلقات کو معمول پر لانے سے متعلق معاہدے پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس پیشرفت کے دور رس اثرات مرتب ہونگے۔جمعہ کو ترجمان دفتر خارجہ نے اسرائیل۔ متحدہ عرب امارات امن معاہدے کے حوالے سے کہاکہ ہم نے اس سلسلے میں اعلامیہ دیکھا ہے۔یہ ایک ایسی پیشرفت ہے جس کے دور رس نتائج ہوں گے۔ترجمان نے کہاکہ پاکستان فلسطینی عوام کے حق خودارادیت اور جائز حقوق کی مکمل حمایت کرتاہے۔ مشرق وسطی میں امن و استحکام پاکستان کی اولین ترجیح ہے۔ترجمان نے کہا کہ پاکستان منصفانہ ، جامع اور دیرپا امن کے لئے اقوام متحدہ اور او آئی سی کی متعلقہ قراردادوں اور بین الاقوامی قوانین کے مطابق ریاستی حل کی حمایت کی ہے۔ترجمان نے کہا کہ فلسطینیوں کے حقوق اور امنگوں کے مطابق اور علاقائی امن وسلامتی اور استحکام کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنا نکتہ نظر بیان کرتا ہے۔

مزید خبریں