اسلام آباد ۔ 15 اگست (اے پی پی) چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے دو رویہ خضدار۔بسیمہ شاہراہ کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے۔ سی پیک اتھارٹی کے حکام کے مطابق سی پیک کی تحت جاری تعمیر و ترقی کے منصوبوں پر کام کا سفر بغیر کسی تاخیر کے آگے بڑھ رہا ہے۔ جنوبی بلوچستان میں سی پیک سے منسلک منصوبے تیزی سے مکمل ہورہے ہیں۔ خضدار۔باسیمہ …
چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے دو رویہ خضدار،بسیمہ شاہراہ کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 15 اگست (اے پی پی) چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے دو رویہ خضدار۔بسیمہ شاہراہ کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے۔ سی پیک اتھارٹی کے حکام کے مطابق سی پیک کی تحت جاری تعمیر و ترقی کے منصوبوں پر کام کا سفر بغیر کسی تاخیر کے آگے بڑھ رہا ہے۔ جنوبی بلوچستان میں سی پیک سے منسلک منصوبے تیزی سے مکمل ہورہے ہیں۔ خضدار۔باسیمہ اور این۔30 ہائی وے 110 کلومیٹر لمبی ڈبل لائن سڑک کی تعمیر کا کام زوروں پر ہے جبکہ این۔30 شاہراہ پر کام گذشتہ سال اکتوبر میں شروع ہوا تھا۔ ہائی وے کا 20 فیصد فزیکل کام مکمل ہوچکا ہے اور یہ شاہراہ خضدار کو این۔85 سے جوڑ کر رابطے کو فروغ دے گی۔








