بدل رہا ہے پاکستان، جولائی 2020 میں ترسیلاتِ زر 2768 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں، ڈاکٹر شہباز گل کا ٹویٹ

اسلام آباد ۔ 17 اگست (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ الحمدللہ بدل رہا ہے پاکستان، جولائی 2020 میں سمندر پار مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھجوائی جانے والی ترسیلاتِ زر 2768 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں، ترسیلات زر میں جون 2020 کی نسبت 12.2فیصد اضافہ ہوا ہے۔ پیر کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام …

اسلام آباد ۔ 17 اگست (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ الحمدللہ بدل رہا ہے پاکستان، جولائی 2020 میں سمندر پار مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھجوائی جانے والی ترسیلاتِ زر 2768 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں، ترسیلات زر میں جون 2020 کی نسبت 12.2فیصد اضافہ ہوا ہے۔ پیر کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ رواں سال جولائی میں ترسیلات زر میں جولائی 2019 کی نسبت 36.5 فیصد اضافہ اور ایکسپورٹ میں 6 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ جولائی 2020 میں بیرونی ترسیلات کسی ایک ماہ میں پاکستان کی تاریخ میں سب سے زیادہ ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہیں۔