کراچی۔17 اگست(اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری جنرل و رکن قومی اسمبلی عامر محمود کیانی اور وزیر اعظم عمران خان کے کو آرڈینیٹر احمد خان نیازی اپنے دو روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے ۔ رہنماﺅں نے انصاف ہاﺅس میں پی ٹی آئی کراچی کی کابینہ سے تفصیلی ملاقات کی ۔ اس موقع پر پی ٹی آئی کراچی کے صدر خرم شیر زمان، محمود مولوی، سعید آفریدی، …
کراچی شہر کا اگلا میئر تحریک انصاف سے ہوگا،عامر محمود کیانی

مزید خبریں
کراچی۔17 اگست(اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری جنرل و رکن قومی اسمبلی عامر محمود کیانی اور وزیر اعظم عمران خان کے کو آرڈینیٹر احمد خان نیازی اپنے دو روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے ۔ رہنماﺅں نے انصاف ہاﺅس میں پی ٹی آئی کراچی کی کابینہ سے تفصیلی ملاقات کی ۔ اس موقع پر پی ٹی آئی کراچی کے صدر خرم شیر زمان، محمود مولوی، سعید آفریدی، جمال صدیقی، سبحان علی ساحل، کیپٹن (ر) رضوان خان، ارسلان فیصل مرزا، جمال ناصر، اکبر موریجو، رفاقت عمر، عمران صدیقی اور دیگر موجود تھے۔ خرم شیر زمان نے عامر کیانی کو کراچی کی تنظیمی و سیاسی صورتحال سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔ عامر محمود کیانی نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کو کراچی کے عوام نے مینڈیٹ دیا ہے ، انہیں کبھی مایوس نہیں ہونے دیں گے۔ کراچی ملک کا معاشی حب ہے، ملک کی ترقی کے لئے کراچی کا ترقی کرنا ضروری ہے۔ عامر محمود کیانی نے کراچی کابینہ کو تنظیم مزید مضبوط کرنے اور بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے تیاریاں تیز کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف بلدیاتی انتخابات میں کراچی سے کلین سوئپ کرے گی، کراچی شہر کا اگلا میئر تحریک انصاف سے ہوگا۔ کراچی کو اس وقت ایک بہتر بلدیاتی نظام کی ضرورت ہے جس میں علاقائی نمائندوں کو اختیارا ت نچلی سطح تک منتقل کئے جائیں،بلدیاتی انتخابات میں اکثریت سے کامیاب ہو کر کراچی کے بنیادی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔ بعد ازاں پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری جنرل عامر محمود کیانی اور وزیر اعظم عمران خان کے کو آرڈینیٹر احمد خان نیازی نے پی ٹی آئی لائرز فورم کے عہدیداران سے ملاقات کی جس میں لائرز فورم کے عہدیداران نے وکلاءبرادری کو درپیش مسائل سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔








