اسلام آباد ۔ 17 اگست (اے پی پی) سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم نے کہا ہے کہ ناموس رسالت کا تحفظ ہر مسلمان کے ایمان کا حصہ ہے، بالخصوص سیاست کرنے والے علمائے کرام مسلمانوں کے عقیدے اور مذہبی جذبات کو اپنی سیاست کا حصہ نہ بنائیں، مسئلہ کشمیر اور فلسطین کے حوالے سے پاکستان کی پالیسی واضح ہے، اپنی پالیسی سے ہٹنے کا سوچا بھی نہیں …
ناموس رسالت کا تحفظ ہر مسلمان کے ایمان کا حصہ ہے، مسئلہ کشمیر اور فلسطین کے حوالے سے پاکستان کی پالیسی واضح ہے، اپنی پالیسی سے ہٹنے کا سوچا بھی نہیں جا سکتا،سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 17 اگست (اے پی پی) سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم نے کہا ہے کہ ناموس رسالت کا تحفظ ہر مسلمان کے ایمان کا حصہ ہے، بالخصوص سیاست کرنے والے علمائے کرام مسلمانوں کے عقیدے اور مذہبی جذبات کو اپنی سیاست کا حصہ نہ بنائیں، مسئلہ کشمیر اور فلسطین کے حوالے سے پاکستان کی پالیسی واضح ہے، اپنی پالیسی سے ہٹنے کا سوچا بھی نہیں جا سکتا۔ پیر کو ایوان بالا کے اجلاس کے دوران سینیٹر سراج الحق، سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری، مولانا عطاءالرحمن اور دیگر ارکان کی جانب سے نکتہ ہائے اعتراض کے جواب میں انہوں نے کہا کہ دنیا میں اظہار رائے کے نام پر ماضی میں ایسی حرکات کی گئیں جن سے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے، اس سلسلے میں جب خاکے بنائے گئے تو ان کے خلاف بھی سب سے پہلے دنیا میں وزیراعظم عمران خان نے آواز اٹھائی اور اقوام متحدہ میں ان کے حوالے سے بات کی اور اسلام مخالف جذبات سے متعلق دنیا کو آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ بابائے قوم نے بھی مسئلہ کشمیر اور فلسطین کو ساتھ ساتھ بیان کیا، اس حوالے سے پاکستان کی پالیسی بالکل واضح ہے اور کوئی بھی حکومت بالخصوص پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ملکی پالیسی سے ہٹ کر نہیں سوچ سکتی، کشمیر اور فلسطین کے مسئلے کو پاکستان اپنا مسئلہ سمجھتا ہے۔








