سازشی عناصر ملک کی ترقی کے خلاف ہیں ،سازشیں کرنے والے لوگ ملک اور صوبے کی ترقی نہیں چاہتے، عثمان بزدار

راولپنڈی 18اگست (اے پی پی )وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے کہاہے کہ سازشی عناصر ملک کی ترقی کے خلاف ہیں ،سازشیں کرنے والے لوگ ملک اور صوبے کی ترقی نہیں چاہتے،ہر چار ماہ بعد میرے جانے کا شوشہ چھوڑدیا جاتا ہے ،ہم عدلیہ سمیت ہر آئینی ادارے کا احترام کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو راولپنڈی میں ڈبل ڈیکر سیاحتی بس سروس کی افتتاحی تقریب سے …

راولپنڈی 18اگست (اے پی پی )وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے کہاہے کہ سازشی عناصر ملک کی ترقی کے خلاف ہیں ،سازشیں کرنے والے لوگ ملک اور صوبے کی ترقی نہیں چاہتے،ہر چار ماہ بعد میرے جانے کا شوشہ چھوڑدیا جاتا ہے ،ہم عدلیہ سمیت ہر آئینی ادارے کا احترام کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو راولپنڈی میں ڈبل ڈیکر سیاحتی بس سروس کی افتتاحی تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے کہا کہ ہمیشہ قانون کے مطابق اپنے فرائض ادا کئے اور کر تا رہوں گا،لائسنس کے اجراءکے حوالے سے کیس عدلیہ میں ہے اس لیے اس پر بات نہیں کروں گا،راولپنڈی میں سٹیٹ آف دی آرٹ سیف سٹی پراجیکٹ شروع کریں گے ۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے کہاکہ ڈبل ڈیکر بس سروس کا افتتاح خوشی کا باعث ہے،پہلے یہ سروس صرف لاہور کے لئے تھی ،کرونا کے بعد سیاحت سمیت تمام سیکٹرز کو شروع کر رہے ہیں ، بہاولپور میں بھی یہ سروس شروع کریں گے،اسکا عملہ تربیت یافتہ ہو گا ،معذور،بزرگ اور بچوں کے لئے خصوصی سیٹیں رکھیں گے ۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ پنجاب کو ٹورازم حب بنائیں گے، پنجاب میں سیاحت کا بہت پوٹیشنل ہے،کوٹلی ستیاں کے سیاحتی مقامات کو بھی سامنے لارہے ہیں،راولپنڈی ڈویژن میں سیاحتی مقامات کو بھی سامنے لائیں گے،اگر راولپنڈی میں ضرورت پڑی تو مزید بسیں بھی دیں گے ۔انہوں نے کہاکہ راولپنڈی دل کے بہت قریب ہے،نالہ لئی کی فزیبلٹی مکمل ہونے والی ہے،یورالوجی انسٹیٹیوٹ کو رواں برس مکمل کریں گے،ددوچھہ ڈیم،چار پارکنگ پلازے بھی تعمیر کریں گے،رنگ روڈ کا بھی بہت جلد افتتاح کریں گے ، مری میں مزید ایک تھانہ تعمیر کریں گے، پسماندہ علاقوں کی طرف بھی خصوصی توجہ دے رہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ جنوبی پنجاب کے لئے 33 فیصد بجٹ مختص کر دیئے ہیں، الگ سیکریٹریٹ بھی قائم کر دیا ہے،سیکرٹریز مکمل اختیار کے ساتھ تعینات کریں گے ،ترقی کا سفر آگے بڑھائیں گے ، لاہور کے بعد راولپنڈی میں سیف سٹی لائیں گے، شہر محفوظ ہو جائے گا ۔ ایک سوال کے جواب میں وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہاکہ مہنگائی کے لئے پنجاب اور دیگر صوبوں کا موازنہ کرلیں پتہ چل جائے گا ،شراب کا لائسنس دینا ڈائریکٹر ایکسائز کا کام ہے،معاملہ ہائی کورٹ کے ڈویژن بنچ میں زیر سماعت ہے،اس معاملہ پر مزید بات کرنا مناسب نہیں۔ اس موقع پر وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے راولپنڈی میں ڈبل ڈیکر بس سروس کا افتتاح کیا ۔ قبل ازیں چیئرمین پی ایچ اے آصف محمود نے بتایاکہ ڈبل ڈیکر بس جڑواں شہروں میں سیاحتی مقاصد کیلئے چلائی جارہی ہے ، ڈبل ڈیکر بس کے دوران سفر مجموعی طور پر 7 اسٹاپ ہونگے ، ڈبل ڈیکر بس راولپنڈی کے علامہ اقبال پارک مری روڈ ٹرمینل سے روانہ ہوا کر واپس یہیں رکے گی ، ڈبل ڈیکر بس براستہ اسلام آباد فیصل مسجد، چڑیاگھر، بلیو ایریا سے گزرے گی ، شاہراہ دستور، روز جاسمین گارڈن لوک ورثہ بھی ڈبل ڈیکر بس روٹ کا حصہ ہونگے ، بس میں 40 سے زائد مسافروں کی گنجائش اور 30 کلو میٹر کا روٹ ہوگا ، ڈبل ڈیکر بس میں بکنگ کیلئے آن لائن بکنگ کا نظام بھی متعارف کرایا جائے گا۔

مزید خبریں