وزیر اعظم کی ہدایت پر محکمہ پولیس کی کارکردگی کی جانچ پڑتال کا آغاز، پنجاب اور خیبر پختونخوا میں کارکردگی نہ دکھانے والے افسران کو شو کاز نوٹس جاری آئی جی پنجاب کی بہترین کارکردگی دکھانے والے افسران کو شاباش

اسلام آباد ۔ 19 اگست (اے پی پی) وزیر اعظم کی ہدایت پر محکمہ پولیس کی کارکردگی کی جانچ پڑتال کا آغاز ہو گیا ہے، غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے والے اور کارکردگی نہ دکھانے والے افسران کو شو کاز نوٹس جاری کئے گئے ہیں، پنجاب کے 3 ڈی پی اوز کو اظہار وجوہ کا نوٹس کر کے 7 روز میں جواب طلب کر لیا گیا۔ بدھ کو وزیرا …

اسلام آباد ۔ 19 اگست (اے پی پی) وزیر اعظم کی ہدایت پر محکمہ پولیس کی کارکردگی کی جانچ پڑتال کا آغاز ہو گیا ہے، غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے والے اور کارکردگی نہ دکھانے والے افسران کو شو کاز نوٹس جاری کئے گئے ہیں، پنجاب کے 3 ڈی پی اوز کو اظہار وجوہ کا نوٹس کر کے 7 روز میں جواب طلب کر لیا گیا۔ بدھ کو وزیرا عظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری تفصلات کے مطابق سیٹیزن پورٹل پر شہریوں کے مسائل کے حل سے متعلق پولیس افسران کی کارکردگی رپورٹ تیار ہو چکی ہے۔ آئی جی پنجاب اور خیبر پختونخوا کی جانب سے رپورٹ وزیر اعظم آفس کو موصول ہو چکی ہے جس کی بنا پر غیر ذمہ داری اور کارکردگی نہ دکھانے والے افسران کو شو کاز نوٹسز جاری کئے گئے ہیں۔ پنجاب کے 3 ڈی پی اوز کو اظہار وجوہ کا نوٹس کر کے 7 روز میں جواب طلب کیا گیا۔ جواب نہ دینے کی صورت میں سخت کارروائی کا عندیہ بھی دیا گیا ہے۔ رحیم یار خان، ننکانہ صاحب اور بھکر ڈی پی او کو نوٹس بھیجا گیا۔ بہترین کارکردگی دکھانے والے افسران کو آئی جی پنجاب نے شاباش بھی دی ہے۔ ڈی پی او منڈی بہاوالدین، ایس پی گلگشت ملتان اور ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برابچ کی کارکردگی کی تعریف گئی ہے۔ خیبر پختوانخوا کے6 پولیس افسران کو بھی ناقص کارکردگی پر اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کئے گئے ہیں۔آئی جی کے پی کے نے ان افسران کو وارننگ جاری کی ہیں۔ پنجاب کے 31 پولیس افسران ڈیلیوری یونٹ کی ریڈ کیٹیگری میں شامل ہیں۔ آئی جی پنجاب نے پولیس افسران کو وارننگ دیتے ہوئے کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت کی ہیں۔

مزید خبریں