لاہور۔19 اگست (اے پی پی )گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور سے یہاں گورنر ہاﺅس میں بدھ کے روز سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے الگ الگ ملاقات کی۔جس میںپار لیمانی ،حکومتی اور سیاسی امور سمیت دیگر ایشوز کے بارے میں گفتگو کی گئی۔ ملاقات میںپولٹیکل سیکرٹری ٹو گور نر پنجاب میاں کاشف اقبال اورپنجاب حکومت کے سوشل میڈیا فوکل پرسن میاں انس اسلم …
گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور سے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کی ملاقات ،پار لیمانی ،حکومتی و سیاسی امور پر بات چیت

مزید خبریں
لاہور۔19 اگست (اے پی پی )گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور سے یہاں گورنر ہاﺅس میں بدھ کے روز سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے الگ الگ ملاقات کی۔جس میںپار لیمانی ،حکومتی اور سیاسی امور سمیت دیگر ایشوز کے بارے میں گفتگو کی گئی۔ ملاقات میںپولٹیکل سیکرٹری ٹو گور نر پنجاب میاں کاشف اقبال اورپنجاب حکومت کے سوشل میڈیا فوکل پرسن میاں انس اسلم ڈولہ بھی موجود تھے۔ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقات میںگور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ اپوزیشن کو قومی مفاد میں ہونیوالی قانون سازی میں حکومت کا ساتھ دینا چاہیے،حکومت پار لیمنٹ سمیت اداروں کی مضبوطی پر یقین رکھتی ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ ا داروں کے استحکام سے ہی پاکستان مضبوط اور خوشحال ہوگا۔ انکا کہنا تھا کہ الحمد للہ پاکستان کا تیزی کیساتھ آج دُنیا میں امیج بہتر ہو رہا ہے ، وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت مشکل مگر درست فیصلے کر رہی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ عام آدمی کیلئے احساس پروگرام جیسے منصوبے حکومت کا تاریخی اقدام ہے ہم ملک کو کامیابی کیساتھ آگے لیکر چل رہے ہیں۔ صوبائی وزیر اطلاعات سے ملاقات میں چوہدری محمدسرور نے کہا کہ حکومت کے2سال مکمل ہوچکے باقی 3سال بھی پورے کر ینگے ۔ اُنہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی ایمانداری پر کوئی بھی انگلی نہیں اٹھا سکتا ۔ اُنہوں نے کہا کہ ملک میں افراتفری اور ناامیدی پھیلانے والوں کو مایوسی کے سواکچھ نہیں ملے گا۔گورنر نے کہا کہ آئین وقانون کی حکمرانی پر حکومت کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کر ےگی۔ اُنہوں نے کہا کہ ملک پہلی بار درست سمت میں کامیابی سے آگے بڑ ھ رہا ہے۔ چوہدری محمدسرور نے کہا کہ معاشرے کے کمزور طبقے کی مضبوطی کیلئے عملی اقدامات کر رہے ہیں ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے حکومتی پالیسیاں کامیاب ہو رہی ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ معاشی اور سفارتی محاذ پر پاکستان نے دُنیا میں اپنا مقام بنایا ہے موڈیز اور فیچ بھی پاکستان کی معاشی ریٹنگ کو مثبت قرار دے رہے ہیں۔سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ اسمبلی میں تمام اراکین کو بات کر نے کا یکساں موقعہ دیا جاتا ہے اور عوام کو درپیش مسائل کو اجاگر کیا جارہا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ ملکی ترقی کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو اپنا مثبت کردار ادا کر نا چاہیے ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ پاکستان کیخلاف سازشیں کر نیوالے دشمنوں کوناکام بنانے کیلئے ملکر کام کر یں۔ صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان ہی وہ لیڈر ہیں جو ملک کو مضبوط اور خوشحال بناسکتے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ حکومت نے اپنی بہترین منصوبہ بندی سے ملک کو معاشی طور پر دیوالیہ ہونے سے بچایا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ نیا پاکستان ہاوسنگ سکیم اور احساس پروگرام غر یب دوستی کی عظیم مثال ہیں اورعوام حکومتی پالیسیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔








