اسلام آباد ۔ 19 اگست (اے پی پی) سال 2020ءکے ابتدائی 6 ماہ میں میزان بینک لمیٹڈ کی آمدنی میں 65 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج کو بھیجے گئے مالیاتی نتائج کے مطابق جنوری تا جون 2020ءکے لئے بینک کا منافع 11.583 ملین روپے تک بڑھ گیا اور اس عرصہ کے لئے بینک کی فی حصص آمدن 8.97 روپے ریکارڈ کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق جنوری تا جون 2019ءکے لئے میزان بینک لمیٹڈ کو 7.004 ملین روپے کی آمدنی ہوئی تھی اور بینک کی فی حصص آمدن 5.42 روپے رہی تھی۔ اس طرح گزشتہ سال کی پہلی ششماہی کے مقابلہ میں رواں سال کے اسی عرصہ کے دوران میزان بینک لمیٹڈ کے منافع میں 4.579 ملین روپے یعنی 65 فیصد کا اضافہ ریکارڈکیا گیا۔