نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سنٹر نے کورونا وائرس کے حوالے سے تازہ ترین اعداد وشمار جاری کر دیئے

اسلام آباد ۔ 19 اگست (اے پی پی) نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سنٹر (این سی او سی) نے کورونا وائرس کے حوالے سے تازہ ترین اعداد وشمار جاری کر دیئے ہیں۔ بدھ کو این سی او سی سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 613 مریضوں کے ٹیسٹ مثبت آئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 11 افراد ملک بھر میں اس وائرس سے …

اسلام آباد ۔ 19 اگست (اے پی پی) نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سنٹر (این سی او سی) نے کورونا وائرس کے حوالے سے تازہ ترین اعداد وشمار جاری کر دیئے ہیں۔ بدھ کو این سی او سی سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 613 مریضوں کے ٹیسٹ مثبت آئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 11 افراد ملک بھر میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے جن میں سے 10 مریض ہسپتالوں میں جبکہ ایک مریض گھر میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہوا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 22 ہزار 859 کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے سندھ میں 8 ہزار 94، پنجاب میں 8 ہزار 933، خیبرپختونخوا میں 2 ہزار 162، اسلام آباد میں 2 ہزار 800، بلوچستان میں 471،گلگت بلتستان میں 209، آزاد کشمیر میں 190 ٹیسٹ کئے گئے۔ اب تک ملک بھر میں کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 2 لاکھ 72 ہزار 128 ہو چکی ہے۔ آزاد کشمیر اور بلوچستان میں کوئی بھی کورونا کا مریض اس وقت وینٹیلیٹر پر نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں کورونا کیلئے مختص شدہ 1 ہزار 920 وینٹیلیٹرز پر 130 کورونا کے مریض ہیں۔اس وقت ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 12 ہزار 116 ہے۔ ابھی تک ملک بھر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 90 ہزار 445 ہے جن میں سے آزاد کشمیر میں 2 ہزار 212، بلوچستان میں 12 ہزار 370، گلگت بلتستان میں 2 ہزار 565، اسلام آباد میں 15 ہزار 412، خیبر پختونخوا میں 35 ہزار 401، پنجاب میں 95 ہزار 742 اور سندھ میں 1 لاکھ 26 ہزار 743 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کورونا سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 6 ہزار 201 ہے جن میں سے سندھ میں 2 ہزار 336 جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 افراد ہسپتال میں اور 1 مریض گھر میں قرنطینہ کے دوران جاں بحق ہوا۔ پنجاب میں 2 ہزار 186 جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 1 گھر میں قرنطینہ کے دوران جاں بحق ہوا،خیبر پختونخوا میں 1 ہزار 242 جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 3 کورونا کے مریض ہسپتال میں اس بیماری کی وجہ سے جاں بحق ہوئے، اسلام آباد میں کل 175 ،بلوچستان میں 139 جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک کورونا کا مریض ہسپتال میں اس وائرس سے جاں بحق ہوا، گلگت بلتستان میں 62 اموات ہوئی جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک مریض ہسپتال میں جاں بحق ہوا، آزاد کشمیر میں اس وائرس سے 61 اموات ہو چکی ہیں۔ اب تک ملک بھر میں 23 لاکھ 40 ہزار 72 کورونا کے ٹیسٹس کئے گئے۔ملک بھر میں کورونا کے علاج کیلئے مختص 735 ہسپتالوں میں 1 ہزار 241 مریض زیر علاج ہیں۔

مزید خبریں