اسلام آباد ۔ 19 اگست (اے پی پی)وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار زبیدہ جلال سے اٹلی کے سفیراندریاس فیریس نے بدھ کو یہاں ملاقات کی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم اٹلی کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور اپنے تجربے اور دفاع سے وابستہ مہارت کے باعث ایک اہم دفاعی شراکت دار اٹلی کو اہمیت دیتے ہیں، اٹلی کی دفاعی صنعت بہت …
اٹلی کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار زبیدہ جلال کی اٹلی کے سفیراندریاس فیریس سے ملاقات میں گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 19 اگست (اے پی پی)وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار زبیدہ جلال سے اٹلی کے سفیراندریاس فیریس نے بدھ کو یہاں ملاقات کی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم اٹلی کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور اپنے تجربے اور دفاع سے وابستہ مہارت کے باعث ایک اہم دفاعی شراکت دار اٹلی کو اہمیت دیتے ہیں، اٹلی کی دفاعی صنعت بہت سی صلاحیتیں رکھتی ہے اور پاکستان بھی دفاعی صنعت کے شعبے میں ایسی ہی صلاحیتیں رکھتا ہے۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہاکہ دونوں ممالک میں مشترکہ منصوبوں کی تسخیر کا بہت امکان پایا جاتا ہے۔ دونوں ممالک میں تعاون کی موجودہ صوتحال پر دونوں فریقین نے دوستی کی سطح پر اتفاق کرتے ہوئے اعلیٰ سطح کے دوروںاور باضابطہ تبادلے کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا۔ بعد ازاں وفاقی وزیر دفاعی پیداوار زبیدہ جلال نے اٹلی کے سفیر سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ ہم اٹلی کی حکومت اور عوام کے لئے نیک خواہشات رکھتے ہیں اورکوویڈ 19 کی اس مشکل گھڑی میں ان کے ہمراہ ہیں ۔








