ملتان ۔19 اگست(اے پی پی)تھانہ پرانی کوتوالی کے علاقہ چونگی نمبر7سے تاوان کی غرض سے اغواءہونے والے چارسالہ محمد موسیٰ کوملتان پولیس نے 48گھنٹے کے قلیل عرصہ میں بازیاب کرا لیا۔ تھانہ پرانی کوتوالی کے علاقہ نیازی سٹریٹ کے رہائشی محمدفیصل نے تھانہ پرانی کوتوالی پولیس کو چارسالہ محمدموسیٰ کے اغواءکی اطلاع دی جس پرمقدمہ نمبر519/20 بجرم363 365A/درج کیاگیا۔دودن بعدبچے کی بازیابی کے لئے ورثاءکوپندرہ لاکھ روپے لے کر حیدرآباد …
پولیس نے تاوان کی غرض سے اغواءہونے والے چارسالہ بچے کو 48گھنٹوں میں بازیاب کرالیا

مزید خبریں
ملتان ۔19 اگست(اے پی پی)تھانہ پرانی کوتوالی کے علاقہ چونگی نمبر7سے تاوان کی غرض سے اغواءہونے والے چارسالہ محمد موسیٰ کوملتان پولیس نے 48گھنٹے کے قلیل عرصہ میں بازیاب کرا لیا۔ تھانہ پرانی کوتوالی کے علاقہ نیازی سٹریٹ کے رہائشی محمدفیصل نے تھانہ پرانی کوتوالی پولیس کو چارسالہ محمدموسیٰ کے اغواءکی اطلاع دی جس پرمقدمہ نمبر519/20 بجرم363 365A/درج کیاگیا۔دودن بعدبچے کی بازیابی کے لئے ورثاءکوپندرہ لاکھ روپے لے کر حیدرآباد سندھ پہنچنے کاکہاگیا۔سٹی پولیس کی ٹیم نے ایک ٹیم تشکیل دے کر جدید ٹیکنالوجی کی مددسے ملزمان کو گرفتارکرکے چارسالہ محمدموسیٰ کو بحفاظت بازیاب کرالیااوروصول کی گئی تاوان کی رقم برآمدکرلی ۔گرفتارملزمان میں محمد دانش سکنہ چونگی نمبر7ملتان،ظفرحسین سکنہ جہانپوراورانیسہ اقبال زوجہ محمد اقبال سکنہ چونگی نمبر7شامل ہیں ۔پولیس ذرائع کے مطابق گرفتارملزمان میں ملزم ظفرحسین تھانہ جتوئی ضلع مظفرگڑھ کے مقدمہ نمبر35/11بجرم 302/34میں چالان اورتھانہ جتوئی ضلع مظفرگڑھ ہی کے مقدمہ نمبر520/14بجرم 302/394میں مجرم اشتہاری کے علاوہ آٹھ دیگرمقدمات برخلاف جائیدادمیں بھی ملوث پایاگیاہے ۔پولیس ترجمان کے مطابق سی پی اوملتان نے بچے کی باحفاظت بازیابی اوراس میں ملوث انتہائی خطرناک مجرم ظفرحسین کی گرفتاری پرپولیس ٹیم کو نقدانعام اورتعریفی سرٹیفکیٹ دینے کااعلان کیاہے ۔








