وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین کی ریڈیو پاکستان کے کرنٹ افیئر پروگرام میں گفتگو

اسلام آباد ۔ 19 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ بدعنوان عناصر کے خلاف بلاتفریق احتساب اور احتساب کے نظام میں شفافیت لانا پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) حکومت کی اولین ترجیح ہے، موجودہ حکومت نے بدعنوانی کے خلاف بیانیے کو بدل دیا ہے اور بڑے پیمانے پر بدعنوانی میں ملوث سیاسی قائدین کے خلاف بلاامتیاز مہم شروع ہے۔ …

اسلام آباد ۔ 19 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ بدعنوان عناصر کے خلاف بلاتفریق احتساب اور احتساب کے نظام میں شفافیت لانا پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) حکومت کی اولین ترجیح ہے، موجودہ حکومت نے بدعنوانی کے خلاف بیانیے کو بدل دیا ہے اور بڑے پیمانے پر بدعنوانی میں ملوث سیاسی قائدین کے خلاف بلاامتیاز مہم شروع ہے۔ بدھ کو ریڈیو پاکستان کے کرنٹ افیئر پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سابقہ حکومتیں زیادہ تر درآمد شدہ چیزوں پر انحصار کرتی رہیں اور انہوں نے پاکستان کو امپورٹ بیسڈ اکنامی بنا دیا تاہم پی ٹی آئی حکومت برآمدات کو بڑھانے اور درآمدات میں کمی لانے کیلئے مزید مینوفیکچرنگ پلائنٹس لگانے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔ چوہدری فواد حسین نے کہا کہ سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبے میں ترقی سے پاکستان کی ڈیجیٹل اکانومی مستحکم ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا پاکستان کی کورونا وائرس وبا کے خلاف کامیابی کا اعتراف کر رہی ہے، اس کے علاوہ موجودہ حکومت نے ماحول کو صاف ستھرا بنانے کیلئے بلین ٹری سومانی جیسے پروگرامز شروع کئے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت نے کامیابی کے ساتھ کورونا وائرس پروٹیکٹیو ایکوپمنٹس اور وینٹی لیٹرز تیار کئے ہیں، ہم نے مقامی سطح پر وینٹی لیٹرز تیار کر کے اربوں روپے بچائے ہیں اور آنے والے دنوں میں پاکستان مقامی سطح پر دل کے مریضوں کیلئے سٹنٹس بنانے کے قابل ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت چھوٹے زرعی فارموں کیلئے ڈیجیٹل پیکجز متعارف کرانے کا پر غور کر رہی ہے۔ چوہدری فواد حسین نے کہا کہ حکومت سرکاری سکولوں کو سائنس و ٹیکنالوجی فرینڈلی بنانے اور ان کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے منصوبہ بندی کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نوجوانوں اور ہنرمندمزدوروں کیلئے بڑے پیمانے پر روزگار کے مواقع پیدا کرنے کیلئے سازگار ماحول بنا رہی ہے، بائیو ٹیکنالوجی، مکینیکل انجنیئرنگ، زراعت سمیت چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار اہم شعبے ہیں۔

مزید خبریں