اسلام آباد ۔ 19 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی، اصلاحات وخصوصی اقدامات اسدعمر نے کہا ہے کہ آج مجھے خوشی ہے کہ مسائل کے حل کے لئے اتفاق رائے ہوگیا ہے، سندھ حکومت سے شدیداختلاف کے باوجود ترقیاتی کاموں میں کوئی اختلاف نہیں ہے، وزیراعظم کا کراچی کے عوام سے جذباتی لگاو¿ بھی ہے۔وزیراعلیٰ سندھ سے 6 مختلف معاملات پراتفاق رائے ہوا ہے۔ان خیالات کا …
وفاقی وزیر اسدعمر وفاقی کاوفاقی وزراء علی زیدی اور امین الحق کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 19 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی، اصلاحات وخصوصی اقدامات اسدعمر نے کہا ہے کہ آج مجھے خوشی ہے کہ مسائل کے حل کے لئے اتفاق رائے ہوگیا ہے، سندھ حکومت سے شدیداختلاف کے باوجود ترقیاتی کاموں میں کوئی اختلاف نہیں ہے، وزیراعظم کا کراچی کے عوام سے جذباتی لگاو¿ بھی ہے۔وزیراعلیٰ سندھ سے 6 مختلف معاملات پراتفاق رائے ہوا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو یہاں وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی اور وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ لوگوں کے مسائل جلد سے جلد حل کرنا چاہتے ہیں،کراچی میں 6 شعبو ں میں مل کر کام کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔ اسد عمر نے کہا کہ کراچی سے سب سے زیادہ ٹیکس جمع ہوتا ہے۔ کراچی سب سے زیادہ ریونیو دینے والا ملک کا معاشی مرکز ہے۔ کراچی کی 21 میں سے 19 سیٹیں تحریک انصاف اور ایم کیو ایم کے پاس ہیں۔انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت سے اختلافات کے باوجود سندھ میں ترقیاتی کام کررہے ہیں۔ بارشوں سے مسائل پیدا ہوئے تو کراچی چیئرمین این ڈی ایم اے کو بھیجا۔ کراچی میں دوبارہ بارش ہوئی، عوام نے دیکھا زیادہ مسائل نہیں ہوئے۔ اسد عمر نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی سربراہی میں آج ایک وفد کے ساتھ ملاقات ہوئی۔ عوام کی سہولت کیلئے وزیراعظم نے ہدایت دی ہے کہ کراچی میں کام کریں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کے ساتھ 6 سیکٹر میں مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ کراچی میں کچرے کو ٹھکانے لگانے سے متعلق بھی کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں کچھ اہم سڑکیں ہیں جن کی تعمیر کی جائے گی، کراچی میں ماڈل ٹرانسپورٹ سے متعلق بھی مل کر کام کیا جائے گا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ کراچی معاشی حب ہے،مسائل حل کرنے کے لئے اتفاق رائے ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ کے ساتھ آج تیسری ملاقات ہوئی،وزیراعلیٰ سندھ سے 6 مختلف معاملات پراتفاق رائے ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوشش ہے کہ باہمی مشاورت سے رکے منصوبے مکمل کئے جائیں، وزیر اعظم کا کراچی کے عوام سے جذباتی لگاو¿ بھی ہے، پینے کے پانی اور دیگر مسائل پر بات چیت ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے بارشوں میں این ڈی ایم اے کوکراچی بھیجا تاکہ وہاں کے مسائل کو حل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے مسائل کا مستقل حل تلاش کرنے کے لیے اتفاق رائے ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ سے 6 مختلف معاملات پراتفاق رائے ہوا، معاملات کے حل اور بات چیت کے لئے6 رکنی کمیٹی بنائی ہے، سندھ حکومت کے چیئرمین پی این ڈی کو کمیٹی کا سیکرٹری بنایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک سے کراچی کے عوام ناخوش ہیں، اسد عمر نے کہاکہ عوامی فلاح وبہبودکے کاموں میں سیاست نہیں ہونی چاہئے، احتساب پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی کا کہنا تھا کہ کراچی کے کسی بھی منصوبہ کیلئے فنڈنگ کے مسائل نہیں ہوتے، اصل مسئلہ شفافیت کو ہوتا ہے، کراچی کے حوالہ سے یہ کمیٹی شفافیت کو یقینی بنانے کیلئے قائم کی گئی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ سیکٹر سے کراچی کے نالوں کی صفائی کیلئے 9 کروڑ 80 لاکھ روپے وصول ہوئے تھے جسے ایف ڈبلیو او کے اکاﺅنٹ میں جمع کرا دیا گیا تھا۔








