وزارت اطلاعات و نشریات نے بیرون ملک پاکستان کے تشخص کو اجاگر کرنے، سیاحت کے فروغ اور قومی سطح پر ریاست اور شہریوں کے درمیان دوطرفہ روابط کے فروغ کے لئے خصوصی اقدامات اٹھائے، دو سالہ کارکردگی رپورٹ

اسلام آباد ۔ 19 اگست (اے پی پی) وزارت اطلاعات و نشریات نے اگست 2018ءسے 2020ءکی دو سالہ مدت کے دوران بیرون ملک پاکستان کے تشخص کو اجاگر کرنے، سیاحت کے فروغ اور قومی سطح پر ریاست اور شہریوں کے درمیان دوطرفہ روابط کے فروغ کے لئے خصوصی اقدامات اٹھائے ہیں تاکہ دنیا میں پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کیا جا سکے۔ عہد نو، جدوجہد اور کامیابی کے دو سال …

اسلام آباد ۔ 19 اگست (اے پی پی) وزارت اطلاعات و نشریات نے اگست 2018ءسے 2020ءکی دو سالہ مدت کے دوران بیرون ملک پاکستان کے تشخص کو اجاگر کرنے، سیاحت کے فروغ اور قومی سطح پر ریاست اور شہریوں کے درمیان دوطرفہ روابط کے فروغ کے لئے خصوصی اقدامات اٹھائے ہیں تاکہ دنیا میں پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کیا جا سکے۔ عہد نو، جدوجہد اور کامیابی کے دو سال کی تکمیل کے موقع پر جاری کارکردگی رپورٹ میں مختلف وزارتوں، ڈویژنوں، محکموں کی کارکردگی کے ساتھ ساتھ وزارت اطلاعات و نشریات کی کارکردگی رپورٹ بھی جاری کی گئی ہے۔ رپورٹ میں سیاحت کے فروغ کے لئے وزارت اطلاعات کی سرگرمیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اگست 2018ءسے قبل میڈیا انڈسٹری کی سہولت اور ترقی کیلئے قواعد و ضوابط کا فقدان تھا جسے بہتر بنانے کیلئے موجودہ حکومت نے مختلف پالیسیاں متعارف کرائیں جو وزارت کے کردار کو مزید مستعد اور فعال بنانے میں مددگار ہوں گی۔ وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق افریقی ممالک (یوگنڈا، مراکش، کانگو، تنزانیہ، آئیوری کوسٹ، گھانا، روانڈا، تیونس اور جبوتی) کیلئے نئے پریس سیکشن کھولنے کیلئے ”انگیج افریقہ“ کی تجویز پیش کی گئی جسے قابل عمل بنایا جا رہا ہے ۔ بیرون ملک پریس سیکشنز کے ذریعے پاکستان کی سیاحت، ثقافت پر مبنی دستاویزی فلمیں، کتب اور جرائد شائع کرائے گئے۔ رولز آف بزنس 16-17 کے تحت بیرون ملک پریس سیکشن میں سیاحتی مراکز کا قیام لازم قرار دیا گیا ہے جس کے تحت پاکستانی سفارتخانوں میں ثقافتی ڈیسک قائم کئے گئے اور برطانیہ اور پیرس میں خصوصی مراکز بھی قائم کئے گئے۔

مزید خبریں