کراچی۔19 اگست(اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری جنرل و رکن قومی اسمبلی عامر محمود کیانی نے کہا ہے کہ سندھ کے حالات ابھی تک نہیں بدلے،وفاقی حکومت کراچی کو درست کرنا چاہتی ہے،پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کی توجہ اپنے معاملات کے علاوہ کچھ نہیں،سندھ میں لوگ بنیادی سہولیات سے محروم ہیں،لاڑکانہ میں صرف ایک بلڈنگ سفید رنگ کی ٹھیک ہے باقی پورا شہر تباہ ہے،کراچی میں …
پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری جنرل و رکن قومی اسمبلی عامر محمود کیانی کی انصاف ہاﺅس میں پریس کانفرنس

مزید خبریں
کراچی۔19 اگست(اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری جنرل و رکن قومی اسمبلی عامر محمود کیانی نے کہا ہے کہ سندھ کے حالات ابھی تک نہیں بدلے،وفاقی حکومت کراچی کو درست کرنا چاہتی ہے،پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کی توجہ اپنے معاملات کے علاوہ کچھ نہیں،سندھ میں لوگ بنیادی سہولیات سے محروم ہیں،لاڑکانہ میں صرف ایک بلڈنگ سفید رنگ کی ٹھیک ہے باقی پورا شہر تباہ ہے،کراچی میں ہرطرح کا مسئلہ موجود ہے،وفاقی حکومت نے بارشوں میں کراچی والوں کی مدد کی،وزیر اعلیٰ سے گذارش ہے لوگوں میں نفرتیں نہ پھیلائیں،سندھ ایک ہے اور رہے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو یہاں انصاف ہاﺅس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف فردوس شمیم نقوی،مرکزی نائب صدر و پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ، صدر پی ٹی آئی کراچی خرم شیر زمان، وزیر اعظم عمران خان کے کو آرڈنینیٹر احمد خان نیازی، اراکین سندھ اسمبلی جمال صدیقی، سدرہ عمران، علی عزیز جی جی، ڈاکٹر عمران علی شاہ، عدیل احمد، ڈاکٹر سنجے گنگوانی، شاہنواز جدون،ریاض حیدر، ڈاکٹر سیما ضیائ، رابعہ اظفر، پی ٹی آئی رہنما کیپٹن (ر) رضوان خان، عمران صدیقی، گوہر خٹک اور دیگر موجود تھے۔عامر محمود کیانی نے مزید کہا کہ سندھ میںپیپلز پارٹی بہت کم ووٹوں کے مارجن سے جیتی ہے، ہم نے بجلی کے پرانے معاہدوں کو ٹھیک کیا،گیس کے محکمے میں اربوں روپے ریکور کیے،ہمارے ٹیکس رویوز بڑھ چکے ہیں،دو سالوں میں وفاقی حکومت نے بڑی کامیابیاں حاصل کیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر نے عمران خان کے اقدامات کو سراہا ہے،سندھ حکومت سے کام نہیں ہوتا صرف سندھ کارڈ کھیل رہے ہیں،سندھ حکومت اپنے معاملات ٹھیک کریں،ہم چاہتے ہیں کے مسائل کا حل ہو،وفاقی حکومت پوری مدد کرنے کے لیے تیار ہے،ہم چاہتے ہیں کہ سندھ کے لوگوں کو فائدہ پہنچے،مظاہرے پی پی کی نااہلی پر ہورہے ہیں،وفاق ملک کو ترقی کی طرف لیکر جارہا ہے،سندھ کے وزیر اعلیٰ ریلیکس اور عوام پریشان ہے،یہ کمروں میں کچھ اور بات کررہے ہیںاور باہر نکل کر یہ اور بات کرتے ہیں،اس ملک کا چیف ایگزیکٹو صرف عمران خان ہے،18 ویں ترمیم کے بعد بلدیاتی نظام صوبوں کو طے کرنا ہوتا ہے۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف فردوس شمیم نقوی نے مراد علی شاہ کے الفاظ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اپنی پریس کانفرنس میں بحیثیت سی ایم انہوں نے جو الفاظ کہے وہ قابل مذمت ہیں،سندھ کی تقسیم کی بات کرکے نفرتیں پھیلائی جا رہی ہیں،تحریک انصاف نفرتیں ختم کرنے والی جماعت ہے،ہم نے اپنی جماعت کو زرداری جماعت نہیں بنانا،زرداری نے ایک بڑی پارٹی کو ُسکیڑ کر ایک صوبے تک محدود کردیا،سندھ میں حالات دن بدن خراب ہوتے جارہے ہیں،2013 کا نظام بلکل ناکام ہوچکا ہے،لوگوں کو جائز سہولیات نہیں مل رہیں،اس صوبے میں کوئی نظام موجود نہیں ہے،مراد علی شاہ نے ایسی بات کرکے ظلم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم لندن اور پی پی نے اداروں کو تباہ کیا،ایم کیو ایم لندن کی باقیات ابھی موجود ہے،ایم کیو ایم پاکستان اپنی صفوں میں ان دو چار لوگوں کو دیکھے،سندھ میں سارے محکمے تباہ ہوچکے ہیں،سی ایم صاحب بتائیں کہ کراچی کے مسائل کب حل ہونگے،ہم بغیر شرط کے آپ کا ہاتھ بٹانے کے لیے تیار ہیں، اگر آپ نے مسائل حل نہیں کیے تو آپشن موجود ہیں۔ فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ سندھ ایک ہے اور بٹوارے کے ہم سب خلاف ہیں،وفاق صوبے کی مدد کرنے کے لیے ہر وقت تیار ہے،اس شہر کی ضروریات اول ہونی چاہئے،آپ نے اگر نظام درست نہیں کیا تو ہم سی ایم ہا¶س کا گھیراﺅ کریں گے، مراد علی شاہ صاحب اپنا کردار درست کرلیں،وزیراعلیٰ سندھ کا نظام بہتر بنائیں اور نفرتیں پھیلانا بند کریں، اگر ڈلیور نہیں کریں گے تو وفاق کے سب آپشن آسکتے ہیں۔








