وزیراعظم عمران خان اور ان کی ٹیم نے انتھک محنت و جدوجہد سے تمام شعبوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل کیں، فیاض الحسن چوہان

لاہور۔19 اگست (اے پی پی )وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے وزیرِ اعظم عمران خان کی قیادت میں ترقی اور تبدیلی کے دو سال مکمل ہونے پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم اور انکی ٹیم نے انتھک محنت اور جدوجہد سے تمام شعبوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل کیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معاشی و انتظامی فرنٹ پر بہترین صلاحیتوں کا اعتراف عالمی سطح …

لاہور۔19 اگست (اے پی پی )وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے وزیرِ اعظم عمران خان کی قیادت میں ترقی اور تبدیلی کے دو سال مکمل ہونے پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم اور انکی ٹیم نے انتھک محنت اور جدوجہد سے تمام شعبوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل کیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معاشی و انتظامی فرنٹ پر بہترین صلاحیتوں کا اعتراف عالمی سطح پر کیا گیا۔ مایہ ناز عالمی ادارے بلومبرگ نے پاکستان سٹاک مارکیٹ کو بیسٹ پرفارمنگ سٹاک مارکیٹ قرار دیا۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ بہتر معاشی پالیسیوں کی بدولتملک کا کرنٹ اکاو¿نٹ خسارہ 20 ارب ڈالر سے 3 ارب ڈالر تک لانا موجودہ حکومت کی اہم کامیابی ہے۔ مزید برآں پی ٹی آئی حکومت نے گزشتہ حکومتوں کی جانب سے لیے گئے 5000 ارب روپے کے قرضے بھی واپس کیے۔ وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے یہ بھی کہا کہ ماضی میں حکومتیں مناسب پلاننگ اور واضح روڈ میپ کے بغیر اداروں سے قرضے لینے کی پالیسی پر گامزن تھیں، جبکہ پی ٹی آئی حکومت نے گزشتہ دو سال میں سٹیٹ بینک سے ایک روپیہ قرض نہیں لیا۔ انہوں نے کہس کہ مشکل معاشی حالات کے باوجود کرونا کے خلاف 1240 ارب کا ریلیف پیکج اور احساس پروگرام کی صورت میں وزیراعظم عمران خان نے ملکی تاریخ کا سب سے بڑا ریلیف پیکج متعارف کرایا۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ حساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت 12 ملین ڈیلی ویجرز میں 145 ارب کی رقوم تقسیم کی گئیں۔ دوسری جانب نیب نے ڈائریکٹ اور انڈائریکٹ ریکوریوں سے 363 ارب سے زائد رقم قومی خزانے میں جمع کرائی۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان کا ویڑن قومی اداروں کو سیاسی اثرورسوخ سے آزاد کرنا ہے کیونکہ آزاد اور مستحکم ادارے ہی پاکستان کو ترقی کی راہ پر آگے لے جا سکتے ہیں۔

مزید خبریں