وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کا ”130ہیلپ لائن اور ایمرجنسی آپریشن سےنٹر“ کے دورہ اور رسپانس کا دورانیہ کم کرنے کے سسٹم کے افتتاح کے موقع پر خطاب

اسلام آباد ۔ 19 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی جانب سے نیا قائم کردہ ”130ہیلپ لائن اور ایمرجنسی آپریشن سینٹر“ مکمل طور پر خود کار اور مزید بہتر خصوصیات کے ساتھ مربوط کیا گیا ہے جس کی وجہ سے رسپانس کا دورانےہ جو پہلے 7 سے 10 منٹ تھا اب کم ہو کر صرف 5 …

اسلام آباد ۔ 19 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی جانب سے نیا قائم کردہ ”130ہیلپ لائن اور ایمرجنسی آپریشن سینٹر“ مکمل طور پر خود کار اور مزید بہتر خصوصیات کے ساتھ مربوط کیا گیا ہے جس کی وجہ سے رسپانس کا دورانےہ جو پہلے 7 سے 10 منٹ تھا اب کم ہو کر صرف 5 منٹ کا رہ گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو ”130ہیلپ لائن اور ایمرجنسی آپریشن سینٹر“ کے دورہ اور دورانیہ کو کم کرنے کے سسٹم کے افتتاح کے موقع پر کیا۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس قانون نافذ کرنے والا ایک اہم ادارہ ہے جو موٹرویز اور قومی شاہراہیں استعمال کرنے والے مسافروں کے ساتھ دےانتداری، شائستگی اور فوری مدد کی بنےادی اقدار کے ساتھ ساتھ ٹریفک کے بہاﺅ کو منظم کرنے ، قانون کےیکساں اور منصفانہ نفاذ پر یقین رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کا بنیادی مقصد موٹرویز قومی شاہراہوں پر سفر کرنےوالے مسافروں کو کسی بھی مشکل گھڑی میں بروقت اور فوری مدد فراہم کرنا ہے اور یہی موٹروے پولیس کا طرہ امتیاز ہے۔ اس موقع پر آئی جی موٹروے ڈاکٹر سیّد کلیم امام کی طرف سے اس سسٹم سے متعلق وفاقی وزیر کو بریفنگ دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ عوامی سہولت اور مسافروں کو بروقت اور فوری مدد مہیا کرنے کے لئے سال 2000ءمیں ایک ہنگامی ”ہیلپ لائن 130“ متعارف کرائی تھی، وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ سینٹرلائزڈ اسٹیٹ آف دی آرٹ ہیلپ لائن 130 کو 2012-13ءاور 2017-18ءمیں مزید بہتر بنایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ مسافروں کو موٹرویز اور قومی شاہراہوں پر جاری تعمیراتی کام، سڑکوں کی حالت، بندش، متبادل راستوں اور موسم کی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں معلومات فراہم کی جا رہی ہیں تاہم نئی سڑکوں کی تعمیر اور ٹریفک کے حجم میں بے حد اضافہ کی وجہ سے ہیلپ لائن 130کے موجود ہ سسٹم پر کافی زیادہ بوجھ پڑا۔ انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس ڈاکٹر سید کلیم امام نے اس بوجھ کو کم کرنے کےلئے ڈیجٹیل/خود کار کال سےنٹر کی نئی حالت کے ساتھ موجود ہ سسٹم میں مزید بہتری اوربحالی کا ازسر نو جائزہ لے کر جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں اور اس طرح نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولےس کی جانب سے نیا قائم کردہ ”130ہیلپ لائن اور ایمرجنسی آپریشن سینٹر“ مکمل طور پر خودکار اور مزید بہترخصوصیات کے ساتھ مربوط کیا گیا ہے جس کی وجہ سے رسپانس کا دورانےہ جو پہلے سات سے دس منٹ تھا اب کم ہو کر صرف پانچ منٹ کا رہ گیا ہے۔

مزید خبریں