اسلام آباد ۔ 19 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی، اصلاحات و خصوصی اقدامات اسد عمر نے کہا ہے کہ وفاق اور سندھ حکومت کی مشترکہ کمیٹی کراچی کے دیرینہ مسائل کے حل کے لئے قائم کی گئی ہے، انشاءاﷲ تاریخی ترقیاتی کام ہوں گے۔ بدھ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ سیاسی اختلافات پہلے بھی تھے اور آج بھی قائم ہیں لیکن ترقیاتی …
وفاق اور سندھ حکومت کی مشترکہ کمیٹی کراچی کے دیرینہ مسائل کے حل کے لئے قائم کی گئی ہے، انشاءاﷲ تاریخی ترقیاتی کام ہوں گے، وفاقی وزیر اسد عمر کا ٹویٹ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 19 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی، اصلاحات و خصوصی اقدامات اسد عمر نے کہا ہے کہ وفاق اور سندھ حکومت کی مشترکہ کمیٹی کراچی کے دیرینہ مسائل کے حل کے لئے قائم کی گئی ہے، انشاءاﷲ تاریخی ترقیاتی کام ہوں گے۔ بدھ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ سیاسی اختلافات پہلے بھی تھے اور آج بھی قائم ہیں لیکن ترقیاتی کام میں سیاست کی مداخلت میں یقین نہیں رکھتے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان ملک کے ہر حصے کی ترقی چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جس طریقے سے کراچی کے منصوبوں کے لئے سندھ حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہیں اسی طرح سندھ کے باقی علاقوں کے ترقیاتی کاموں کے لئے اشتراک کے لئے بھی تیار ہیں۔








