وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو

اسلام آباد ۔ 19 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور عسکری قیادت قومی ایشوز پر ایک پیج پر ہیں اور ان کے درمیان بہتر تعلقات کار ہیں ، تمام قومی ادارے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے سافٹ امیج کو فروغ دینے کیلئے حکومت کا ساتھ دے رہے ہیں، وزیراعظم عمران خان وسیع تر قومی مفاد میں تمام …

اسلام آباد ۔ 19 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور عسکری قیادت قومی ایشوز پر ایک پیج پر ہیں اور ان کے درمیان بہتر تعلقات کار ہیں ، تمام قومی ادارے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے سافٹ امیج کو فروغ دینے کیلئے حکومت کا ساتھ دے رہے ہیں، وزیراعظم عمران خان وسیع تر قومی مفاد میں تمام سیاسی جماعتوں کے سربراہان کے ساتھ مشاورت اور اتفاق رائے کے ساتھ تمام فیصلے کرتے ہیں۔ بدھ کو نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی ولولہ انگیز قیادت میں موجودہ حکومت چیلنجز کے باوجود ملک میں معاشی استحکام لانے، غربت کے خاتمے اور نوجوانوں کیلئے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کیلئے موثر طریقے سے کام کر رہی ہے۔ وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے جب اقتدار سنبھالا تو ملک کو کئی مسائل کا سامنا تھا تاہم وہ ایک ایک کر کے سب سے نمٹ رہے ہیں، لوگوں کو وزیراعظم عمران خان پر مکمل اعتماد ہے اور انہیں یقین ہے کہ وہ ڈلیور کریں گے اور تمام شعبوں میں بہتری لائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور آصف علی زرداری کی سیاست ختم ہو گئی ہے اور کوئی بھی وزیراعظم عمران خان سے این آر او لینے میں کامیاب نہیں ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز اور شہباز شریف کے درمیان اختلافات ہیں، مریم نواز پہلے ہی منی لانڈرنگ کیسز کی وجہ سے نااہل ہو گئی ہیں اور ملکی سیاست میں ان کے کردار سے اپوزیشن کو کوئی فائدہ نہیں ہو گا۔

مزید خبریں