اسلام آباد ۔ 19 اگست (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے پارلیمانی رابطہ ندیم افضل چن نے عوام کو فوری انصاف فراہم کرنے کے لئے عدلیہ میں اصلاحات لانے کی ضرورت پر زور دیا ہے ۔ بدھ کو نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت مختلف شعبوںمی شفافیت کے لئے اصلاحات متعارف کرارہی ہے اور افسوس کی بات ہے کہ …
عوام کو فوری انصاف فراہم کرنے کے لئے عدلیہ میں اصلاحات لانے کی ضرورت ہے، ندیم افضل چن

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 19 اگست (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے پارلیمانی رابطہ ندیم افضل چن نے عوام کو فوری انصاف فراہم کرنے کے لئے عدلیہ میں اصلاحات لانے کی ضرورت پر زور دیا ہے ۔ بدھ کو نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت مختلف شعبوںمی شفافیت کے لئے اصلاحات متعارف کرارہی ہے اور افسوس کی بات ہے کہ اپوزیشن جماعتیں اصلاحاتی عمل میں رکاوٹ پیدا کررہی ہیں ، معاون خصوصی نے کہا کہ نیب ایک آزاد ادارہ ہے جو بد عنوان عناصر اور لٹیروںکے خلاف تحقیقات کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن اور پی پی پی کے رہنماﺅں نے اپنے ادوار میں قومی خزانہ کے بے دردی سے لوٹا ۔ ندیم افضل چن نے کہا کہ جس کسی نے بھی قومی معیشت کو نقصان پہنچایا اس کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی ۔








