اسلام آباد ۔ 19 اگست (اے پی پی) وزیر اعظم کے مشیر برائے احتساب وداخلہ بیرسٹر شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ مریم نواز کے خلاف کرپشن اور منی لانڈرنگ کے مزید کیس سامنے آئیں گے جس کی ہدایات پر لیگی کارکنوں نے لاہور میں نیب کی عمارت پر حملہ کیا۔ بدھ کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مریم نواز اور ان کے …
مریم نواز کے خلاف کرپشن اور منی لانڈرنگ کے مزید کیس سامنے آئیں گے، ان ہی کی ہدایات پر لیگی کارکنوں نے لاہور میں نیب کی عمارت پر حملہ کیا، بیرسٹر شہزاد اکبر

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 19 اگست (اے پی پی) وزیر اعظم کے مشیر برائے احتساب وداخلہ بیرسٹر شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ مریم نواز کے خلاف کرپشن اور منی لانڈرنگ کے مزید کیس سامنے آئیں گے جس کی ہدایات پر لیگی کارکنوں نے لاہور میں نیب کی عمارت پر حملہ کیا۔ بدھ کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مریم نواز اور ان کے والد نواز شریف کے خلاف تمام مقدمات سچائی پر مبنی ہیں ، شہباز شریف کے خلاف ٹرانزکشنز ٹریکنگ سسٹم کا ریفرنس پہلے ہی دائر ہے۔ شہزاد اکبر نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے تحت پی ٹی آئی کی حکومت ملک سے کرپشن کے خاتمہ کے لئے جدو جہد کر رہی ہے، انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کسی کو این آر او نہیں دیں گے ۔شہزاد اکبر نے کہا کہ نیب نے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو طلب کیا ہے اورپی پی پی سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف چارج شیٹ پرناراضگی کا اظہار کر رہی ہے۔








