آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران راولپنڈی اسلام آباد سمیت پنجاب، خیبر پختونخوا ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواو¿ں اورگرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

اسلام آباد ۔ 20 اگست (اے پی پی) آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران جڑواں شہروں راولپنڈی اسلام آباد سمیت پنجاب، خیبر پختونخوا ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواو¿ں اورگرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے، اس دوران پنجاب اور خیبر پختونخوا میں موسلادھار بارش جبکہ شمال مشرقی بلوچستان اور جنوب مشرقی سندھ میں چند مقا مات پر بارش کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ …

اسلام آباد ۔ 20 اگست (اے پی پی) آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران جڑواں شہروں راولپنڈی اسلام آباد سمیت پنجاب، خیبر پختونخوا ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواو¿ں اورگرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے، اس دوران پنجاب اور خیبر پختونخوا میں موسلادھار بارش جبکہ شمال مشرقی بلوچستان اور جنوب مشرقی سندھ میں چند مقا مات پر بارش کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کے روز جنوبی پنجاب ، زیریں خیبر پختونخوا،شمال مشرقی بلوچستان اور سندھ میں تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ اس دوران اسلام آباد، شمال مشرقی پنجاب، کشمیر،گلگت بلتستان اور بالائی خیبر پختونخوا میں چند مقا مات پر مزید بارش ہو سکتی ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران اسلام آباد، پنجاب ،خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش پنجاب میں لاہور (سٹی 118، ایئر پورٹ97)، جوہر آباد 97، جھنگ 93، فیصل آباد 72، منڈی بہاو¿لدین 60، چکوال 57، گوجرانوالہ 54، سرگودھا 49، نارووال 42، جہلم 41، گجرات 38، راولپنڈی (چکلالہ 36، شمس آباد17)، نور پور تھل 36، اسلام آباد ( سید پور 29، گولڑہ 19، زیرو پوائنٹ 18، بوکڑہ، ایئر پورٹ 13) ، سیالکوٹ (سٹی ، ایئر پورٹ 25)، بھکر 21، اوکاڑہ 11، ڈی جی خان 7، مری 6، اٹک 4، کرور (لیہ ) 3،ٹوبہ ٹیک سنگھ 1، خیبرپختونخوا میں ڈی آئی خان 45، بالاکوٹ 42، پٹن27، پشاور 18، کالام 9، چراٹ 8، کاکول 6، پاراچنار 5، دیر (لوئر)، میر کھانی، سیدو شریف4، بنوں3، مالم جبہ 2، کشمیر میں کوٹلی 24، راولاکوٹ 7،گڑھی دوپٹہ 3، گلگت بلتستان میں چلاس میں4 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

مزید خبریں