اسلام آباد ۔ 20 اگست (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سی ڈی اے امور علی نواز اعوان نے بہارہ کہو فلائی اوور کی تعمیر شروع کرنے کے لیے این ایچ اے حکام کے ساتھ اجلاس میں تبادلہ خیال کیا ہے،انہوں نے سترہ میل یو ٹرن کھولنے کے حوالے سے ٹائم لائن پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ جمعرات کو اپنے ایک ٹویٹ میں معاون خصوصی نے کہا …
علی نواز اعوان کا این ایچ اے حکام کے ساتھ اجلاس، بہارہ کہو فلائی اوور کی تعمیر کے حوالے سے تبادلہ خیال

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 20 اگست (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سی ڈی اے امور علی نواز اعوان نے بہارہ کہو فلائی اوور کی تعمیر شروع کرنے کے لیے این ایچ اے حکام کے ساتھ اجلاس میں تبادلہ خیال کیا ہے،انہوں نے سترہ میل یو ٹرن کھولنے کے حوالے سے ٹائم لائن پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ جمعرات کو اپنے ایک ٹویٹ میں معاون خصوصی نے کہا کہ اس موقع پرملپور کے مقام پر پیڈسٹرین بریج کی تنصیب پر بھی بات چیت کی گئی۔ معاون خصوصی علی نواز اعوان نے ہدایت کی تمام منصوبوں پر کام شروع کیا جائے۔ متعلقہ حکام نے بتایا کہ تمام منصوبوں پر جلد کام شروع کر دیا جائے گا. میٹنگ میں چیئرمین این ایچ اے،پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ اتھارٹی حکام اور این ایچ اے کے دیگر حکام،اور حلقہ این اے 53 سے این ایچ ایکوآرڈینیٹر نے شرکت کی۔








