اسلام آباد ۔ 20 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے پاک فضائیہ کے شہید نوجوان ہواباز راشد منہاس کو ان کے یوم شہادت کے موقع پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم ان کی وطن کے لئے قربانی کو سلام پیش کرتی ہے۔ جمعرات کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں سینیٹر شبلی فراز نے …
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز کا راشد منہاس شہید کے یوم شہادت کے موقع پر ٹویٹ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 20 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے پاک فضائیہ کے شہید نوجوان ہواباز راشد منہاس کو ان کے یوم شہادت کے موقع پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم ان کی وطن کے لئے قربانی کو سلام پیش کرتی ہے۔ جمعرات کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ نوجوان پائلٹ افسر راشد منہاس کے یوم شہادت پر قوم انہیں خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ جواں عمری میں ہی وطن عزیز پر جان نچھاور کرکے انہوں نے اپنے لہو سے عزم و ہمت اور وفا شعاری کی روشن تاریخ رقم کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلح افواج نے مادر وطن کی حفاظت کے لئے بے مثال قربانیاں پیش کیں۔








