اسلام آباد ۔ 20 اگست (اے پی پی) وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ مارگلہ ہلز نیشنل پارک میں قائم مونال ریسٹورنٹ کو گرانے کے لیے اب تک سرکاری طور پر کوئی حکم نامہ جاری نہیں ہوا ہے۔ اس حوالے سے ان سے غلط معلومات منسوب کی گئی ہیں۔ جمعرات کو وزارت موسمیاتی تبدیلی سے جاری ایک پریس ریلیز کے مطابق انہوں نے آن لائن …
مونال ریسٹورنٹ کو گرانے کے لیے اب تک سرکاری طور پر کوئی حکم نامہ جاری نہیں ہوا،وزیر مملکت زرتاج گل

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 20 اگست (اے پی پی) وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ مارگلہ ہلز نیشنل پارک میں قائم مونال ریسٹورنٹ کو گرانے کے لیے اب تک سرکاری طور پر کوئی حکم نامہ جاری نہیں ہوا ہے۔ اس حوالے سے ان سے غلط معلومات منسوب کی گئی ہیں۔ جمعرات کو وزارت موسمیاتی تبدیلی سے جاری ایک پریس ریلیز کے مطابق انہوں نے آن لائن نیوز ویب سائٹ پر چھپنے والے بیان کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ مونال ریسٹورنٹ کو گرانے کے حوالے سے سرکاری طور پر کوئی حکم نامہ جاری نہیں ہوا ہے۔زرتاج گل نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت کی یہ رائے ہے(جو انہوں نے حقیقت میں اپنے میڈیا انٹرویو میں کہا تھا) کہ مارگلہ ہلز نیشنل پارک میں ہر قسم کی تعمیراتی اور کمرشل سرگرمیوں پر مکمل پابندی ہونی چاہیے۔یہاں پر یہ واضح کرنا ضروری ہے کہ 19 مئی کو سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس نے اپنے فیصلے میں کہا تھا کہ مارگلہ ہلز، جو عالمی سطح کا اہم ورثہ ہے، کو نیشنل پارک کا درجہ حاصل ہے۔ تاہم اس علاقے میں کسی بھی سطح پر کوئی بھی کمرشل یا تعمیراتی سرگرمی کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ چیف جسٹس نے مزید کہا تھا کہ موجودہ کمرشل اور تعمیراتی سرگرمیاں مارگلہ ہلز نیشنل پارک کی روح کے خلاف ہیں اور ان کو مکمل طور پر بند ہونا چاہیے۔








