اسلام آباد ۔ 20 اگست (اے پی پی) بیرون ملک پاکستانیوں کی سہولت کے لئے روشن ڈیجیٹل اکاﺅنٹ متعارف کرانے کے اقدام کی منظوری دیدی گئی ہے۔ جمعرات کو وزیراعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں روشن ڈیجیٹل اکاو¿نٹ اور اس کے تحت میسر آنے والی سہولتوں پر بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ سٹیٹ …
وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس، بیرون ملک پاکستانیوں کی سہولت کے لئے روشن ڈیجیٹل اکاﺅنٹ متعارف کرانے کے اقدام کی منظوری دیدی گئی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 20 اگست (اے پی پی) بیرون ملک پاکستانیوں کی سہولت کے لئے روشن ڈیجیٹل اکاﺅنٹ متعارف کرانے کے اقدام کی منظوری دیدی گئی ہے۔ جمعرات کو وزیراعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں روشن ڈیجیٹل اکاو¿نٹ اور اس کے تحت میسر آنے والی سہولتوں پر بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ سٹیٹ بنک آف پاکستان ملک کے آٹھ بڑے بنکوں کے تعاون سے روشن ڈیجیٹل اکاو¿نٹ متعارف کرا رہا ہے۔ روشن ڈیجیٹل اکاو¿نٹ ستمبر کے پہلے ہفتے میں متعارف کرایا جائے گا۔ روشن ڈیجیٹل اکاو¿نٹ کی بدولت بیرون ملک مقیم پاکستانی گھر بیٹھے ملک کی کسی بھی بنک میں باآسانی اور منٹوں میں اپنا اکاو¿نٹ کھول سکیں گے۔ روشن ڈیجیٹل اکاو¿نٹ کی بدولت ترسیلات زر، بلوں کی ادائیگی ، سرمایہ کاری سمیت مختلف سہولیات باآسانی میسر آئیں گی۔ وزیرِ اعظم نے بیرون ملک پاکستانیوں کی سہولت کاری کے لئے متعارف کرائے جانے والے روشن ڈیجیٹل اکاو¿نٹ کے حوالے سے گورنر سٹیٹ بنک اور اشتراک کرنے والے نجی بنکوں کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ملک کا سب سے قیمتی اثاثہ ہیں۔ وطن سے دور رہ کر ملک کی تعمیر و ترقی میں حصہ ڈالنے والے ان پاکستانیوں اور ان کے خاندانوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔








