اسلام آباد ۔ 20 اگست (اے پی پی)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی دو روزہ سرکاری دورے پر جمعرات کو چین پہنچ گئے۔ حنان ہوائی اڈے پر چین میں پاکستان کے سفیر معین الحق، چین کی وزارتِ خارجہ کے اعلی حکام اور پاکستان سفارت خانے میں تعینات افسران نے وزیر خارجہ کا پرتپاک استقبال کیا۔وزیر خارجہ اپنے دو روزہ دورہ کے دوران چینی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔وزیر خارجہ چین …
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی دو روزہ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 20 اگست (اے پی پی)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی دو روزہ سرکاری دورے پر جمعرات کو چین پہنچ گئے۔ حنان ہوائی اڈے پر چین میں پاکستان کے سفیر معین الحق، چین کی وزارتِ خارجہ کے اعلی حکام اور پاکستان سفارت خانے میں تعینات افسران نے وزیر خارجہ کا پرتپاک استقبال کیا۔وزیر خارجہ اپنے دو روزہ دورہ کے دوران چینی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔وزیر خارجہ چین میں ہونیوالے والے "پاک ۔ چین؛اسٹریٹیجک مذاکرات” کے دوسرے دور میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں جبکہ چینی وفد کی قیادت چین کے وزیر خارجہ وانگڑی کریں گے۔ان مذاکرات میں کرونا عالمی وبائی صورتحال ،پاک چین اقتصادی راہداری،سمیت مختلف شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ کے حوالے سے تبادلہ ءخیال کیا جائے گا۔ علاقائی سلامتی اور پاک چین دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے حوالے سے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کے اس دورہ کو انتہائی اہمیت دی جا رہی ہے۔








